دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
آزاد کشمیر اسمبلی کے پارلیمانی سیکرٹری جاوید بٹ یورپ کے ٹرانسپورٹ نظام کی سٹڈی کے لئے اپنے اہل خانہ کے دوافراد کے ہمراہ سرکاری اخراجات پہ دورہ یورپ کے خواہشمند، وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تبویر الیاس کے نام درخواست
No image مظفر آباد ( کشیر رپورٹ) آزاد کشمیر کے پارلیمانی سیکرٹری برائے ٹرانسپورٹ جاوید بٹ نے وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کو درخواست دی ہے کہ انہیں یورپ کے پبلک ٹرانسپورٹ کے قانون کوآزاد کشمیر میں لاگو کرنے کے لئے یورپ کا سرکاری اخراجات پہ سرکاری دورہ کرنے کی اجازت دی جائے اور ان کے ہمراہ عائشہ بٹ اور محمد ابراہیم کو بھی سرکاری وفد میں شامل کرنے کی منظوری دی جائے۔
تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کی حکمران جماعت تحریک انصاف کے اتحادی ، راولپنڈی کے سیاسی رہنما شیخ رشید احمد کی عوامی مسلم لیگ میں شامل ، آزاد کشمیر اسمبلی کے حلقہ ایل اے43ویلی4سے رکن اسمبلی ، آزاد کشمیر اسمبلی کے پارلیمانی سیکرٹری برائے محکمہ ٹرانسپورٹ نے وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کو باقاعدہ طور پر درخواست دی ہے۔ اس درخواست میں پارلیمانی سیکرٹری جاوید بٹ کی طرف سے کہا ہے ہے کہ وہ آزاد کشمیر میں ٹرانسپورٹ کے قانون/نظام اور سٹریکچر کو بہتر کرنے کے لئے سرکاری سطح پہ یورپ کا دورہ کرنا چاہتے ہیں اور وہاں پر چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ کے قانون کو آزاد کشمیر میں بھی لاگو کرنے کا خواہشمند ہے،آزاد کشمیر میں پبلک ٹرانسپورٹ کا نظام بری طرح متاثر ہونے کے باعث آئے روز عوام الناس کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، لہذا بمہربانی ملتمس ہوں کہ سرکاری دورہ اور دورے کے دوران اٹھنے والے اخراجات کے علاوہ دورہ کے دوران درج ذیل افراد کو بھی ہمراہ رکھنے کی تحت ضابطہ منظوری دیتے ہوئے مزید احکامات صادر فرمائے جائیں، عائشہ بٹ،محمد ابراہیم۔
ذرائع کے مطابق پارلیمانی سیکرٹری جاوید بٹ اپنے دو اہل خانہ عائشہ بٹ اورمحمد ابراہیم کے ہمراہ سرکاری خرچ پریورپ کاٹرانسپورٹ نظام سٹڈی کرنا چاہ رہے ہیں۔اس درخواست پہ وزیر اعظم کے نام پہ سبز رنگ کی سیاہی، جو وزیراعظم استعمال کرتے ہیں، والے والے قلم سے لگائی گئی لکیر سے عندیہ ملتا ہے کہ درخواست کی منظوری دے دی گئی ہے۔
واپس کریں