دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
مقبوضہ کشمیر کے پامپور علاقے میں فریڈم فائٹرز کے حملے میں بھارتی فورسز کے دو اہلکار زخمی
No image سرینگر۔ مقبوضہ کشمیر کے پامپور علاقے میں کشمیری فریڈم فائٹرز کے ایک حملے میں بھارتی فورس'' سی آر پی ایف'' کے فو اہلکار زخمی ہوگئے۔آج(سوموار) کو ہونے والے اس حملے میں '' سی آر پی ایف'' کی ایڈوانس پارٹی کو نشانہ بنایا گیا۔زخمی فورسز اہلکاروں کو فوج کے 92 بیس ہسپتال داخل کرایا گیا ہے۔ مجاہدین کے اس حملے کے بعد بھارتی فورسز کی طرف سے علاقے کاگھیرائو کیا گیا۔واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز پر کشمیری فریڈم فائٹرز کے حملوں کے واقعات میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔مقبوضہ کشمیر کا پامپو ر علاقہ زعفران کی فصل کے لئے مشہور ہے۔
واپس کریں