دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
آزاد کشمیر بلدیاتی انتخابات ،دس اضلاع کی کل2,609میں تحریک انصاف نے829،مسلم لیگ ن نے497،پیپلز پارٹی نے460 کامیابی حاصل کی،690آزاد امیدوار کامیاب
No image مظفر آباد( کشیر رپورٹ) آزاد کشمیر کے دس اضلاع میں بلدیاتی انتخابات تین مراحل میں منعقد ہوئے، مظفرآباد ڈویژن کے تین اضلاع میں27نومبر، پونچھ ڈویژن کے چار اضلاع میں3دسمبر اور میر پور ڈویژن کے تین اضلاع میں8دسمبر کو منعقد ہوئے۔دس اضلاع میں ڈسٹرکٹ کونسل، یونین کونسل، میونسپل کارپوریشن، میونسپل کمیٹی، ٹائون کمیٹی کی کل2,609 نشستوں میں سے تحریک انصاف نے829،مسلم لیگ ن نے497،پیپلز پارٹی نے460،مسلم کانفرنس نے60،جماعت اسلامی نے9،جموں کشمیر پیپلز پارٹی نے31،تحریک لبیک نے8،جمعیت علماء اسلام نے5نشستیں حاصل کیں جبکہ690نشستوں پہ آزاد امیدوار کامیاب ہوئے۔
آزاد کشمیر میں الگ انتخابات میں حصہ لینے کے باوجود مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی اتحادی اپوزیشن جماعتیں ہیں یوں اکثر بلدیاتی اداروں میں مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی مل کر اپنی انتظامیہ قائم کرنے کی پوزیشن میں ہیں۔حکومتی اتحاد( PTI+MC) نے مجموعی طور پر کل نشستوں میں سے 889 , اپوزیشن اتحاد ( PMLN+PPP+JKPP) نے 988 اور دیگر جماعتوں نے 22 اور آزاد 690 نشستیں حاصل کی ھیں ۔ مجموعی طور پر اپوزیشن اتحاد کو 99 نشستیں حکومتی اتحاد سے زیادہ ملی ھیں ۔ الیکشن ھر جماعت نے الگ الگ لڑا ھے ۔
واپس کریں