دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
در پردہ سازشوں ،عدم تعاون کے باوجود 32سال کے بعد اقتدار نچلی سطح تک عوام میں منتقل کردیا ہے۔سینئر منسٹر خواجہ فاروق احمد
No image مظفرآباد(کشیر رپورٹ)9دسمبر2022۔تحریک انصاف پاکستان کے مرکزی جائنٹ سیکرٹری سینئر وزیروزیربلدیات خواجہ فاروق احمد نے بلدیاتی الیکشن کا تیسرا مرحلہ بھی بخیروخوبی اختتام پذیر ہونے پر شکر الحمداللہ کرتے ہوئے حکومت آزادکشمیر وزیراعظم سردارتنویرالیاس خان اور عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ مخالفین کی در پردہ سازشوں ،عدم تعاون کے باوجود حکومت آزادکشمیر،تحریک انصاف کو یہ کریڈٹ جاتا ہے کہ بالاآخر32سال بعدہم نے اقتدار نچلی سطح تک عوام میں منتقل کردیا ہے۔ہماری مخالف سیاسی جماعتیں ہر الیکشن میں بلدیاتی انتخابات کروانے کاوعدہ کرتی تھیں،لیکن ان کی نیت کھل کر سامنے آئی جب تحریک انصاف کی حکومت نے سنجیدگی سے بلدیاتی انتخابات کرانے کی تیاری شروع کی۔انہوں نے وفاقی حکومت سے سکیورٹی رکوانے میں اپنا پورا زور لگایا لیکن ہماری حکومت نے مظفرآباد ڈویژن میں محض 5000کی اپنی نفری سے الیکشن کروائے۔ہماری لوکل انتظامیہ،پولیس نے انتہائی ذمہ داری کا مظاہرہ کیا،عوام نے بھی مکمل باشعور ذمہ دار ہونے کا ثبوت دیا اور بالآکر 8دسمبرکو پورے آزادکشمیر میں بلدیاتی انتخابات کا مرحلہ پرامن طریقے سے اختتام پذیر ہوا۔

خواجہ فاروق احمد نے کہا کہ اب آئندہ چند دنوں میں ضلع کونسلوں،کارپوریشنوں،میونسپل کمیٹیوں،ٹائون کمیٹیز،یوتھ،خواتین کا انتخاب مکمل ہوگا۔اس کے بعد یہ ادارے اپنے اپنے وارڈز،دیہات،تحصیل،اضلاع میں گراس روٹ لیول پر کام شروع کردینگے۔سردار تنویر الیاس خان وزیراعظم نے ضلع لوکل گورنمنٹ کو یہ ہدایت جاری کردی ہے کہ ان کے اداروں کے دفاتر جہاں جہاں ہیں فوری طورپر ان کوا گر کسی دیگر ادارے کے پاس ہیںواپس کیے جائیں۔جہاں نئے دفاتر یونین کونسلز کی عمارات تعمیر ہوئی ہیںیہ کام شروع کروایا جائے تاکہ ان بلدیاتی نمائندوں کوعوام کے اندر بیٹھ کراس کے مسائل،مطالبات،مشکلات سے آگاہ ہوسکے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت وفاقی حکومت کی جانب سے بجٹ میں شدید کٹوٹی کے باوجود ان اداروں کو فنڈز مہیا کریگی۔ان اداروں میں ٹیکس کے نظام کو اب ہر جگہ مقامی قیادت کے تعاون سے بہتر،موثر بنایا جاسکے گا۔اب ہر جگہ مقامی عوامی کونسلر موجود ہوگا جو اپنے اداروں کی ہر سرگرمی پر عقاب کی رکھے گا۔اب کسی ملازم یا کسی اور قوت کے لیے ان بلدیاتی اداروں میں ماضی کی طرح کرپشن نہ ہوسکے گی۔چونگیوں کے نظام کو مزید بہتر بنایا جائیگا کہ عوام سے وصول ہونے والا پیسہ واپس عوام پر ہی صرف ہو۔گلی محلوں میں صفائی کے نظام پر اب بہتر توجہ دی جاسکے گی کہ مقامی نمائندہ اپنے اپنے وارڈز محلہ میں ہوگا۔اپوزیشن کی دونوں جماعتوں کو اب کھلے دل کے ساتھ تحریک انصاف کی حکومت اور وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان،ان کی کابینہ،جماعت کو یہ کریڈٹ دینا چاہیے کہ ہم نے 32سال بعد ان کے پورے عدم تعاون کے باوجود عوام سے کیا ہوا وعدہ پورا کردیا۔

واپس کریں