دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
میر پور ڈویژن کے تینوں اضلاع، میرپور، بھمبر اور کوٹلی کے بلدیاتی انتخابات کے نتائج
No image میر پور(کشیر رپورٹ)آزاد کشمیر میں بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے میں میر پورڈویژن کے تین ضلاع، میر پور، بھمبر اور کوٹلی کے انتخابات 8دسمبر کو مکمل ہو ئے اور الیکشن کمیشن نے ان کے نتائج جار ی کر دیئے ہیں۔الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری نتائج کے مطابق میر پور ڈویژن کے تینوں اضلاع کے ضلع کونسل کی کل116نشستوں میں سے پیپلز پارٹی نے19،مسلم لیگ ن نے 26،تحریک انصاف نے55 نشستیں حاصل کی ہیں جبکہ 16نشستوں پہ آزاد امیدوار کامیاب ہوئے ہیں۔
تینوں اضلاع کی یونین کونسلوں کی کل 849نشستوں میں سے843کے نتائج کے مطابق مسلم کانفرنس نے6، پیپلز پاٹی نے 113،مسلم لیگ ن نے178،تحریک انصاف نے277،جماعت اسلامی1،تحریک لبیک پاکستان 7اور261آزاد امیدوار کامیاب ہوئے ہیں۔
تینوں اضلاع کی میونسپل کارپوریشن کی کل60نشستوں میں سے پیپلز پارٹی نے2،مسلم لیگ ن نے15،تحریک انصاف27 جبکہ آزاد امیدواروں نے16نشستوں پہ کامیابی حاصل کی ہے۔
تینوں اضلاع کی میونسپل کمیٹیوں کی کل49میں سے48کے نتائج کے مطابق مسلم کانفرنس 1، پیپلز پارٹی 6،مسلم لیگ ن 9،تحریک انصاف13، آزاد19۔
تینوں اضلاع کی ٹائون کمیٹیوں کی کل9میں سے 8کے نتائج کے مطابق مسلم کانفرنس 1،مسلم لیگ ن 3،تحریک انصاف1،آزاد 3۔
یوں میر پورڈویژن کے تینوں اضلاع، میر پور، بھمبر اور کوٹلی میں ضلع کونسل، یونین کونسل، میونسپل کارپوریشن، میونسپل کمیٹی اور ٹائون کمیٹی کی کل1075نشستوں میں سے مسلم کانفرنس نے 8،پیپلز پارٹی نے140،مسلم لیگ ن نے231،تحریک انصاف نے373،جماعت اسلامی1،تحریک لبیک7،آزاد315۔

واپس کریں