دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
آزاد کشمیر کے دوردراز علاقوں میں ٹیلی مواصلات کی جدید سہولیات کی فراہمی کے اقدامات شروع۔' ڈی جی 'SCO
No image مظفرآباد(کشیر رپورٹ)ڈائریکٹر جنرل ایس سی او میجر جنرل شاہد صدیق کی ہدایات کی روشنی میں دور دراز علاقوں کے عوام کو ٹیلی مواصلات کی جدید ترین سہولیات فراہم کرنے کے اقدامات جاری ہیں ۔وادی لیپہ میں ٹرپل پلے سروسز شروع کردی گئی ہیں جبکہ پانڈو میں ایس کام سروسز کا آغاز بھی کردیا گیا ہے۔سیکٹر کمانڈر ایس سی او کرنل رشید خان نے پانڈو کا دورہ کیا اور ایس کام کی سروسز اور معیار کا جائزہ لیا۔انہوں نے شدید برف باری کے دوران سرو س بحال رکھنے کے لیے کیے جانے والے اقدامات کا بھی جائزہ لیا۔وادی لیپہ میں ٹرپل پلے سروس سے عوام کو آگاہ کرنے کے لیے خصوصی مہم کا اہتما م کیا گیا۔سکولوں،کالجوں کے طلباء وطالبات اور نوجوانوں کو سروسز اور سہولیات کے متعلق معلومات فراہم کی گئیں ۔
واپس کریں