دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
مقبو ضہ کشمیر میں سینئر صحافی خالد گل کی گرفتار ی پر کشمیر جرنلسٹس فورم کی مذمت، پاکستان واقعہ کا سختی سے نوٹس لے
No image اسلام آباد (کشیر رپورٹ)راولپنڈی اسلام آباد میں ریاست جموں وکشمیر کے صحافیوں کی تنظیم کشمیر جرنلسٹس فورم KJFنے مقبوضہ کشمیر میں ایک سنیئر صحافی خالد گل کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہندوستان بدترین ظلم و جبر سے کشمیریوں کی ہر آواز کو خاموش کرنے کی کوشش کر رہا ہے، پاکستان کو اس صورتحال پر سخت ردعمل دینا چاہئے۔
کشمیر جرنلسٹس فورم کے عہدیداروں نے ایک بیان میں بھارتی قابض فورسز کی جانب سے حکام نے مقبوضہ کشمیر کے جنوبی ضلع اننت ناگ اسلام آباد میں ایک سنیئر صحافی خالد گل کو گرفتار کرنے کی مذمت کرتے ہوئے اقوام متحدہ انسانی حقوق کی تنظمیوں سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر میں صحافیوں کے زمین تنگ کررکھی ہے آزادی اظہارپرپابندیاں عائد ہیں۔ کشمیر جرنلسٹس فورم کے صدر خاورنوازراجہ جنرل سیکرٹری عقیل انجم ، سینئر نائب صدر راجہ ماجد افسر ، نائب صدر ظہیرمغل ، فنانس سیکرٹری اعجاز خان ، ایڈیشنل سیکرٹری عابد ہاشمی ، چیف آرگنائزر عدیل بشیر ، ڈپٹی آرگنائزر سردارطلحہ سیکرٹری اطلاعات اقبال اعوان اور اوردیگر نے بھارتی قابض فورسز کی جانب سے حکام نے مقبوضہ کشمیر کے جنوبی ضلع اننت ناگ اسلام آباد میں ایک سنیئر صحافی کو گرفتار کرنے کی مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزارت خارجہ پاکستان کو مقبوضہ کشمیر میں صحافیوں کی گرفتاری ، سوشل میڈیا کے استعمال اورآذادی آظہار پر پابندی کے حوالے سے مذمت کرنی چاہیے۔
واپس کریں