دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
مقبوضہ کشمیر میں ہندوستانی پولیس نے سینئر صحافی خالد گل کو گرفتار کر لیا
No image سرینگر( کشیر رپورٹ) ہندوستانی حکام نے مقبوضہ کشمیر کے جنوبی ضلع اننت ناگ اسلام آباد میں ایک سنیئر صحافی کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس نے اننت ناگ اسلام آباد کے سنیئر صحافی خالد گل کو 2017 میں درج ایک پرانے مقدمے میں گرفتار کیا گیا ہے۔جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع سے ایک سینئر صحافی کو پولیس نے گرفتار کیا ہے۔ ایک اعلی پولیس افسر نے بتایا کہ اننت ناگ کے سینئر صحافی خالد گل کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں 2017 میں درج ایک پرانے مقدمے میں گرفتار کیا گیا تھا۔خالد گل گزشتہ کئی سالوں سے جموں و کشمیر کے ایک معروف اخبار سے وابستہ ہیں۔ کشمیر میں صحافیوں کو آن لائن دھمکی سے متعلق ایک کیس کی تحقیقات کے سلسلے میں پولیس نے 19 نومبر کو ان کی رہائش گاہ کی تلاشی لی تھی۔
ہندوستانی زیر انتظام جموں وکشمیر میں ہندوستان نے مسئلہ کشمیر کے پرامن و منصفانہ حل کا مطالبہ کرنے والے کشمیریوں کے خلاف بدترین ظلم و تشدد اور جبر کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے ۔ ہندوستان کے خلا ف مقبوضہ جموں و کشمیر میں آزادی کی مزاحمتی تحریک گزشتہ 34سال سے سرگرمی سے جاری ہے اور اس دوران ایک لاکھ سے زائد کشمیری ہندوستانی فورسز کے ہاتھوں ہلاک کئے جا چکے ہیں جبکہ تحریک آزادی کے ہزاروں کارکنوں کو جیلوں میں قید رکھا گیا ہے۔ مقبوضہ جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین پامالیوں کی مسلسل صورتحال کے بارے میں عالمی اداروں اور تنظیموں کی کئی رپورٹس بھی شائع ہو چکی ہیں۔
واپس کریں