دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
آزاد کشمیر کے بلدیاتی انتخابات کے تیسرے اور آخری مرحلے میں8دسمبر کو میر پور ڈویژن کے تین اضلاع، کوٹلی، میر پور اور بھمبر میں پولنگ ہو گی
No image میر پور ( کشیر رپورٹ) آزاد کشمیر کے بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے میں 8دسمبر کو میر پور ڈویژن کے تین اضلاع، میر پور، بھمبر اور کوٹلی میں پولنگ ہو گی۔ اس سے پہلے27نومبر کو پہلے مرحلے میں مظفر آباد ڈویژن کے تین اضلاع، مظفر آباد، ہٹیاں بالا اور نیلم ویلی اور دوسرے مرحلے میں 3دسمبر کوپونچھ ڈویژن کے چار اضلاع، باغ، حویلی، رالاکوٹ اور پلندری میں انتخابات مکمل ہو چکے ہیں۔
بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے میں میر پور ڈویژن کے ضلع میر پور میں ووٹوں کی کل تعداد3لاکھ 65ہزار978ہے جبکہ میر پور میں625 پولنگ سٹیشن قائم کئے گئے ہیں۔ کوٹلی ضلع میں کل ووٹ5لاکھ70ہزار 184ہیں جبکہ پولنگ سٹیشن1025، بھمبر میںکل ووٹ3لاکھ3ہزار20اور پولنگ سٹیشن535ہیں۔
ان بلدیاتی انتخابات میں آزاد کشمیر کی حکمران جماعت تحریک انصاف، اپوزیشن جماعت پیپلز پارٹی و مسلم لیگ ن کے علاوہ مسلم کانفرنس، جماعت اسلامی ، جموں کشمیر پیپلز پارٹی ، دیگر و آزاد امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔
واپس کریں