دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کو بڑا دھچکہ، مرکزی سیکرٹری اطلاعات ارشاد محمود نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا
No image مظفر آباد (کشیر رپورٹ) آزاد کشمیر میں حکمران جماعت تحریک انصاف کو دھچکہ، تحریک انصاف آزاد کشمیر کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات ارشاد محمود نے اپنے پارٹی عہدے سے استعفی دے دیا۔وزیر اعظم آزاد کشمیر و تحریک انصاف آزاد کشمیر کے صدر سردار تنویر الیاس کے نام اپنے استعفے میں ارشاد محمود نے لکھا کہ وہ ذاتی اور پیشہ وارانہ مصروفیات کی وجہ سے تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات کے عہدے پر اپنی ذمہ داریاں ادا نہیں کر سکتے ، اس لئے اس کا استعفی قبول کیا جائے۔ ارشاد محمود نے اپنے استعفے کی کاپی تحریک انصاف آزاد کشمیر کے سیکرٹری جنرل راجہ منصور خان کو بھی ارسال کی ہے۔
پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کے سیکرٹری اطلاعات ارشاد محمود ڈائریکٹر جنرل کشمیر لبریشن سیل اور وزیراعظم کے ترجمان بھی رہے ان عہدوں سے ا رشاد محمود پہلے ہی الگ ہوچکے تھے۔ذرائع کے مطابق ارشاد محمود کافی عرصے سے وزیر اعظم سردار تنویر الیاس کے طرز حکمرانی اور پارٹی چلانے کے طریقہ کار سے تنگ تھے۔
واپس کریں