دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
سماوار ، کشمیری کلچر کا ایک اہم حصہ
No image سرینگر (کشیر رپورٹ) قدیم تاریخی اور ثقافتی ورثے کے حامل خطہ کشمیرمیں کانگڑی کی طرح سماوار بھی مقامی ثقافت کا اہم حصہ ہے۔کشمیر کی معروف نمکین چائے اور قہوہ پیش کرنے کے لئے روایتی طور پر دھاتی چینک نما برتن سماوار میں رکھ کر پیش کی جاتی ہے۔سماوار میں چائے رکھنے کی جگہ کے درمیان میں ایک گول خالی جگہ ہوتی ہے جہاں دھکتے کوئلے ڈالے جاتے ہیں۔ اس سے چائے بہت دیر تک گرم رہتی ہے۔ تھرمس آنے کے بعد کشمیر میں سماوار کے استعمال میں کمی آئی ہے تاہم اب بھی بڑی تعداد میں لوگ بالخصوص سردیوں کے موسم میں سماوار ہی استعمال کرتے ہیں۔سماوار میں دھکتے کوئلوں کی آنچ میں نمکین چائے کا ذائقہ دوبالا ہوجاتا ہے جبکہ تھرمس میں چائے کا ذائقہ خراب ہی ہوتا ہے، بلاشبہ سماوار کا کوئی مقابلہ نہیں۔ مختلف سائیز میں سماوار کا برتن کشمیری میں ہی تیار کیا جاتا ہے اورکشمیر سے باہر کشمیر سے تعلق رکھنے والے افراد اس کا استعمال ڈیکوریشن کے لئے بھی کرتے ہیں ۔دلچسپ بات ہے کہ سماوار روس میں بھی پایا جا تا ہے اور روس میں بھی اسے سماوار ہی کہتے ہیں۔
واپس کریں