دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
ہندوستان کسی غلط فہمی میں مبتلا نہ رہے، کسی بھی مس ایڈ ونچر کی صورت بھارت کو گھس کر ماریں گے۔ آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کشمیر کی کنٹرول لائین کے اگلے مورچوں کے دورے کے موقع پر بھارت کو منہ توڑ جواب
No image راولپنڈی (کشیر رپورٹ) آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کشمیر کی لائین آف کنٹرول پہ اگلے مورچوں کا دورہ کرتے ہوئے بھارت کی گیڈر بھبکیوں کا منہ توڑ جواب دیا ہے۔آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے بھارت کو متنبہ کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اگر پاکستان کے خلاف جنگ مسلط کی گئی تو ہم گھس کر ماریں گے، کسی غلط خیال کی بنیاد پر کسی بھی مِس ایڈونچر کا سامنا مسلح افواج کی مکمل قوت کے ساتھ کیا جائے گا جسے
حوصلہ مند قوم کی حمایت بھی حاصل ہوگی۔
آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے ہفتہ کو لائن آف کنٹرول کے رکھ چکری سیکٹر کے دور ے کے موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ ہم نے گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر سے متعلق بھارتی قیادت کے حالیہ غیر ذمہ دارانہ بیانات کا نوٹس لیا ہے، پاکستان کی مسلح افواج وطن عزیز کے دفاع کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں۔ آرمی چیف نے کہا کہ دشمن کی کسی بھی مہم جوئی کا بھر پور جواب دیں گے، بھارت کبھی اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہو گا۔انہوں نے کہا کہ دنیا اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیری عوام سے کیا گیا وعدہ پورا کرے۔
آرمی چیف کو لائن آف کنٹرول کی تازہ صورتحال اور فارمیشن کی آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے افسروں اور جوانوں سے بات چیت کی اور ان کی پیشہ وارانہ قابلیت اور بلند حوصلے کو سراہا۔

واپس کریں