دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
سکھ گلوکار سدھو موسے والاکے قتل کا مرکزی ملزم امریکہ میں گرفتار
No image نئی دہلی (کشیر رپورٹ) ہندوستان کے عالمی شہرت یافتہ پنجابی سکھ گلوکار سدھو موسے والا کے قتل کے مرکزی ملزم گولڈی برار کو امریکی حکام نے کیلیفورنیا سے حراست میں لے لیا ہے۔ بھارت کی سیکیورٹی ایجنسیوں کے ذرائع نے صحافیوں کو بتایا کہ گولڈی برار کو 20 نومبر کو حراست میں لیا گیا تھا۔ تاہم کیلیفورنیا کی جانب سے حکومت ہند کو ابھی تک کوئی باضابطہ اطلاع نہیں دی گئی ہے لیکن انٹیلی جنس ڈپارٹمنٹ، را، آئی بی، دہلی پولیس کے اسپیشل سیل، پنجاب انٹیلی جنس کو اس طرح کے ان پٹ ملے ہیں کہ گولڈی برار کی لوکیشن حاصل کرنے کے بعد اسے بعد میں گرفتار کیا گیا تھا۔ سیکرامینٹو، کیلیفورنیا سے تحویل میں لیا گیا۔سدھو موسی والا کے نام سے مشہور گلوکار شوبھدیپ سنگھ سدھو کو 29 مئی کو پنجاب کے ضلع مانسا میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔لارنس بشنوئی گینگ کے رکن برار نے قتل کی ذمہ داری قبول کی۔ بھارت میں 16 سے زائد مقدمات درج ہونے کے باعث گولڈی برار بھارت سے کینیڈا فرار ہو گیا تھا لیکن سدھو موسی والا کے قتل کے بعد گولڈی برار کو کینیڈا میں خطرہ محسوس ہونے لگا کہ وہ وہاں محفوظ نہیں۔ دراصل موسی والا کے مداحوں کی بڑی تعداد کینیڈا میں موجود ہے۔ یہی نہیں گولڈی برار کے کئی دوسرے دشمن گینگ بھی کینیڈا میں سرگرم ہیں۔ ایسے میں اس نے کیلیفورنیا کے شہر فریسنو میں رہنا شروع کر دیا تھا۔لارنس بشنوئی گینگ کے رکن ستیندرجیت سنگھ عرف گولڈی برار نے گلوکارہ کے بہیمانہ قتل کی ذمہ داری قبول کی تھی۔ اس کے خلاف ریڈ کارنر نوٹس جاری کیا گیا تھا، جو بیرون ملک مفرور کی گرفتاری اور حراست کی اجازت دیتا ہے۔ پنجاب کے سری مکتسر صاحب کا رہنے والا برار 2017 میں اسٹوڈنٹ ویزا پر کینیڈا چلا گیا تھا۔ موسی والا کو گزشتہ سال یوتھ اکالی لیڈر وکی مڈوکھیرا کے قتل کے بدلے میں مارا گیا تھا۔ برار گزشتہ ماہ ڈیرہ سچا سودا کے پیروکار کے قتل میں بھی اہم سازشی تھا۔ وہ ہندوستان میں A+ زمرہ کا گینگسٹر ہے۔ عدالت نے انہیں مفرور بھی قرار دیا ہے۔ خفیہ ایجنسیوں سے بچنے کے لیے وہ مسلسل اپنی شکل بدلتا رہتا ہے۔پنجابی گلوکار سدھو موسی والا کے والد نے جمعہ کو امریکی حکام کی جانب سے اپنے بیٹے کے قتل کیس کے مرکزی ملزم گینگسٹر گولڈی برار کو حراست میں لینے کی خبر کا خیرمقدم کیا۔
مانسا میں، موسی والا کے والد بلکور سنگھ نے کہا کہ انہیں ابھی تک پیش رفت کے بارے میں کوئی سرکاری اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ صحافیوں کے پوچھے جانے پر سنگھ نے کہا، "میرے پاس کوئی سرکاری معلومات نہیں ہے۔ مجھے میڈیا رپورٹس میں آئی خبروںسے معلوم ہوا ہے کہ برار کو حراست میں لیا گیا ہے۔ اگر ایسا ہے تو میں اس کا خیر مقدم کرتا ہوں۔" سنگھ نے جمعرات کو مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ کینیڈا میں مقیم گینگسٹر برار کی گرفتاری کا باعث بننے والی کسی بھی معلومات کے لیے 2 کروڑ روپے کے انعام کا اعلان کرے۔ اس نے اپنی جیب سے انعام کی ادائیگی کی پیشکش بھی کی تھی ۔
واپس کریں