دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
پاکستان انگلینڈ پہلا ٹیسٹ میچ، دوسرے دن انگلینڈ کے657رن کے جواب میں پاکستان نے بغیر کسی نقصان کے181رن بنا لئے
No image راولپنڈی( کشیر رپورٹ) انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان راولپنڈی میںکھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن انگلینڈ کی ٹیم 657کے سکور پر آئوٹ ہو گئی۔ دن کے کھیل کے اختتام پر پاکستان نے بغیر کسی نقصان کے 51اوور میں181رن بنا لئے جس میں عبداللہ شفیق کے 89اور امام الحق کے90رن شامل ہیں۔انگلینڈ کی پہلی اننگ میں پاکستان کی طرف سے زاہد محمود نے4،نسیم شاہ نے3، محمد علی نے2جبکہ حارث روئوف نے 1وکٹ حاصل کی۔پاکستان کو فالو آن سے بچنے کے لئے اب بھی 277رنز کی ضرورت ہے۔ راولپنڈی کرکٹ گرائونڈ کی اس ڈیڈ وکٹ پر سخت تنقید کی جا رہی ہے اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل میں راولپنڈی کرکٹ گرائونڈ کی ریٹنگ مزید گر گئی ہے جس سے اس گرائونڈ پر ایک سال کی پابندی کا سامنا بھی ہو سکتا ہے۔
واپس کریں