دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
وزیر اعظم آزاد کشمیر اقوام متحدہ میں پانچویں ہیومن رائٹس کانفرنس میں شرکت کریں گے
No image مظفرآباد(پی آئی ڈی) 2 دسمبر 2022۔وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر سردار تنویر الیاس خان کو انٹرنیشنل ہیومن رائٹس کمیشن نے اقوام متحدہ ہیڈ کوارٹرز میں پانچویں سالانہ ہیومن رائٹس کانفرنس میں '' بطور KeyNote Speaker''شرکت کیلئے مدعو کرلیا۔ اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے انٹرنیشنل ہیومن رائٹس کمیشن کے زیر اہتمام دسمبر 2022 کے تیسرے ہفتے میں نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹرز میں پانچویں ہیومن رائٹس کانفرنس منعقد ہو رہی ہے جس میں دنیا بھر سے ہیومن رائٹس ایکٹویسٹس شریک ہونگے۔ ریاست جموں و کشمیر کے عوام کیلئے یہ تاریخی موقع ہے کہ آزاد ریاست جموں وکشمیر کے وزیراعظم کو انسانی حقوق کی بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔سردار تنویر الیاس خان آزار جموں و کشمیر کے پہلے وزیراعظم ہونگے جو انٹرنیشنل ہیومن رائٹس کانفرنس میں کشمیر کے عوام کی نمائندگی کریں گے۔انٹرنیشنل ہیومن رائٹس کمیشن کئی دھائیوں سے مسئلہ کشمیر کے حوالہ سے اور مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں کے خلاف اقوام متحدہ اور دیگر عالمی فورمز پر آواز اٹھا رہاہے۔
واپس کریں