دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
سینئر وزیر چودھری طارق فاروق نے کشمیر پریس کلب بھمبر کی نئی عمارت کا افتتاح کیا
No image بھمبر۔ آزاد کشمیر کے ضلع بھمبر میں پریس کلب کی نئی عمارت قائم کی گئی ہے اور بھمبر کے کشمیر پریس کلب کے لئے ضروری ساز و سامان حکومت کی طرف سے فراہم کیا گیا ہے۔آزاد کشمیر حکومت کے سینئروزیرآزادکشمیر چودھری طارق فاروق نے کشمیر پریس کلب بھمبرکی نئی عمارت کا افتتاح کیا۔اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل محکمہ اطلاعات راجہ اظہر اقبال بھی موجود تھے۔اس موقع پر ایک خصوصی تقریب بھی منعقد ہوئی جس سے سینئروزیرآزادکشمیر چودھری طارق فاروق اور ڈی جی اطلاعات اظہر اقبال نے خطاب کیا۔سینئر وزیر چودھری طارق فاروق نے حکومت کی طرف سے کشمیر پریس کلب بھمبر کے لئے ضروری سامان بھی فراہم کیا۔
واپس کریں