دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
آزاد کشمیر کے بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں3دسمبر کو پونچھ ڈویژن کے4اضلاع میں پولنگ ہو گی
No image راولاکوٹ( کشیر رپورٹ) آزادکشمیر میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں 3دسمبر کو پونچھ ڈویژن کے4اضلاع میں پولنگ ہو گی۔ پونچھ ڈویژن کی 87 یوسیز،2 میونسپل کارپوریشنز اور 9 ٹاون کمیٹیز کی 787 وارڈز میں 3583 امیدوار مدمقابل جبکہ 1017049 ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کر سکیں گے۔پونچھ ڈویژن میں4اضلاع،باغ، فاروڈ کہوٹہ حویلی، راولاکوٹ اور سدھنوتی شامل ہیں۔بلدیاتی انتخابات میں حکمران جماعت تحریک انصاف، پیپلز پارٹی، مسلم لیگ ن، مسلم کانفرنس، جماعت اسلامی، جموں وکشمیر پیپلز پارٹی کے علاوہ آزاد امیداوار بھی حصہ لے رہے ہیں۔
آزاد کشمیر کے بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے پنجاب اور کے پی کے حکومتوں کی طرف سے مجموعی طورپرپانچ ہزار تیس پولیس اہلکار بھی متعین کئے گئے ہیں جبکہ بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں مظفر آباد ڈویژن میں27نومبر کو آزا کشمیر پولیس کے سیکورٹی انتظامات میں پرامن طور پر انتخابات ہوئے تھے۔
واپس کریں