دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے راجہ فاروق حیدر کا مختلف اجتماعات سے خطاب
No image سدھنوتی کوٹلی میرپور (پ ر ) 02 دسمبر 2022ء ۔سابق وزیراعظم آزادکشمیر و مرکزی رہنما مسلم لیگ ن راجہ محمد فاروق حیدر خان کہ طوفانی انتخابی مہم جلسے،جلوس،کارنر میٹنگز، ریلیاں پونچھ ڈویثرن میں انتخابی مہم ختم ہونے کے وقت تک پروگرام جاری رہے۔ مختلف اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا کہ ریاست جموں وکشمیر ناقابل تقسیم وحدت ہے اس کا فیصلہ کشمیری عوام کرینگے تقسیم کشمیر کی سازش ناکام بنانے کے لیے ووٹ کا درست استعمال کریں مقبوضہ کشمیر کے مظلوم کشمیریوں کی قربانیوں کو فراموش نہیں ہونے دینگے فیصلے کا حق کشمیری عوام کو ہے آزادکشمیر کو پانچ سالوں میں مالیاتی انتظامی طور پر خودمختار بنایا عوام کی خدمت کی انہوں نے 3 سال میں سب تہس نہس کردیا پاک فوج کے خلاف پروپیگنڈہ کرنے والے انتشاری گروہ کو عوام نے مسترد کردیا آزادکشمیر میں عمران خان کی باقیات کا خاتمہ قریب ہے عوام ووٹ کے ذریعے اس ٹولے کو مسترد کردیں یہ ملک میں انتشار پھیلانے کی سازش کررہے ہیں سازش کرکہ 2021 کے الیکشن چراے گئے ان کا بدلا لیں گے سابق وزیراعظم کی ریلی تیتری نوٹ کراسنگ پوائنٹ سے واپس ہوئی جہاں سہر ککوٹہ میں امیدوار ممبر ضلع کونسل امیر کیانی کی رہائش گاہ پر اجتماع سے خطاب کرتے ہوے راجہ فاروق حیدر خان نے کہا کہ ہم نے لائن آف کنٹرول پر شہید ہونے والے خاندانوں کی کفالت کی ذمہ داری اٹھائی اور ان کے تمام اہلخانہ کے لیے ماہانہ وظیفہ مقرر کیا گیا شہدا اور زخموں کا معاوضہ بڑھایا گیا لائن آف کنٹرول پر بسنے والے عوام پاک فوج کے شانہ بشانہ دفاع وطن کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں ہماری فوج کی طاقت عوام ہیں جو اس ہے ساتھ کھڑے ہیں ہندوستان کی فوج اکیلے ہمارا مقابلہ نہیں کرسکتی ۔ اجتماعات میں منظور ہونے والی قرارداد کے ذریعے ہندوستان کی جانب سے آبزرورز کو واپس بھجوانے کی کوششوں کی مذمت کرتے ہوے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ ہندوستان کی چالوں کے خلاف منظم مہم چلائے۔ درہ شیر خان میں سابق وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے سہڑہ میں پاک فوج کی تاریخی فتح کی یادگار چمبہ پر حاضری دی ، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مسلح افواج پاکستان کو بہادری جرات پر خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ پاک فوج نے اپنے سے بائیس گنا زیادہ دشمن کو زیر کیا ، چمبہ کا واقعہ پاک فوج کی جرات دلیری اور بہادری کی یادگار مثال ہے ، آزادکشمیر کے عوام نے ہمیشہ پاک فوج کا ساتھ دیا ہندوستان کی فوج عوامی حمایت سے محروم ہے ، وطن عزیز کی مٹی پر جاں نچھاور کرنے والے ہمارے اصل ہیرو انہیں سلام پیش کرتے ہیں ۔ بعد ازاں بٹل،دھر بازار، میں دفتر کے افتتاح کے بعد گفتگو کرتے ہوے راجہ فاروق حیدر خان نے کہا کہ مسلم لیگ ن ہماری جماعت ہے میرے پاس کوئی ذمہ داری ہو یانا ہو یہ ہمارا گھر ہے اس کو سب نے ملکر مظبوط بنانا ہے ہم سب کی جماعت ایک اور نشان شیر کا نشان ہے ہمیں اس کے لیے کام کرنا ہے منفی سیاست کے اثرات ٹھیک نہیں ہوتے ہمیں مثبت انداز میں آگے بڑھنا ہے بٹل سے امیدوار ممبر ضلع کونسل سردار شاہد محمود کی قیادت میں لیگی کارکنان نے سابق وزیراعظم آزادکشمیر کا استقبال کیا جہاں سے ایک بڑی ریلی کی شکل میں سابق وزیراعظم سردار عبدالقیوم نیازی کے آبائی علاقے درہ شیر خان پہنچے رات کی تاریکی اور جما دینے والی سردی کے باوجود لوگوں کی بڑی تعداد نے اُن کا شاندار استقبال کیا اس موقع پر آتشبازی کا بھرپور مظاہرہ کیا گیا اس کے بعد وہاں منعقدہ جلسہ عام سے راجہ فاروق حیدر خان سابق مشیر عبد المنان گوہر سردار شاہد محمود منظر بشیر ملک اتفاق و دیگر نے خطاب کیا راجہ فاروق حیدر خان نے کہا کہ چوہدری یاسین گلشن جماعت اور علاقے کا اثاثہ ہیں اگر وہ بیمار ہیں تو کیا ہوا آپ لوگوں نے ان کی کمی نہیں ہونے دینا اس موقع پر متعدد افراد نے مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کی سابق وزیراعظم پونچھ ڈویثرن میں انتخابی مہم ختم ہونے کے بعد میرپور ڈویثرن پہنچ گئے ہیں۔
واپس کریں