دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
ممبران پریس فانڈیشن کے ایکریڈیٹیشن کارڈز کی تجدید، 31 دسمبر آخری تاریخ
No image مظفرآباد (پی آئی ڈی)2دسمبر 2022۔ پریس فاونڈیشن کے ترجمان کے مطابق آزاد جموں و کشمیر پریس فانڈیشن کی جانب سے ایکریڈیٹیشن کارڈز کی تجدید کا عمل شروع، ممبران پریس فانڈیشن 31 دسمبر 2022 سے قبل سالانہ تجدیدی فیس مبلغ 1500 روپے بنام آزاد جموں و کشمیر پریس فانڈیشن حبیب بینک ساتھرا برانچ کے اکانٹ نمبر 23007900834303 میں جمع کروائیں، اصل رسید کے ہمراہ شناختی کارڈ کی نقل، ادارہ سے وابستگی،تین ماہ میں شایع شدہ، نشرشدہ مواد اور ماہانہ اجرت بزریعہ بینک کا ثبوت متعلقہ ضلع میں قائم محکمہ اطلاعات کے دفتر میں جمع کروائیں، راولپنڈی / اسلام آباد کے ممبران اپنا ریکارڈ رابطہ دفتر تعلقات عامہ راولپنڈی میں جمع کرائیں، غیر فعال ممبران کے ایکریڈیٹیشن کارڈز کی تجدید نہیں ہو گی، اخبار کے ہیڈ آفس سے جملہ نمائندگان ایکریڈیٹیشن کارڈ حاصل کر سکیں گے، جبکہ بیورو آفس سے 3 نمائندگان کو ایکریڈیٹیشن کارڈز، ادارہ جات کے نمائندگان کو ضلع سے 1، اور تحصیل سے 1 ایکریڈیٹیشن کارڈ جاری ہو گا، تحصیل سے نچلی سطح پر کسی نمائندے کو ایکریڈیٹیشن کارڈ جاری نہیں کیا جائے گا، 31 دسمبر 2022 تک واجبات جمع نہ ہونے کی صورت میں مطابق فانڈیشن رولز 500 روپے لیٹ فیس لاگو ہو گی، اور لیٹ فیس کے ساتھ واجبات جمع کرانے کی آخری تاریخ 15 فروری ہو گی، اس کے بعد فانڈیشن کے قواعد و ضوابط کے مطابق رکنیت از خود منسوخ تصور ہو گی اور پھر تازہ درخواست کے ساتھ ٹیسٹ انٹرویو میں شامل ہو کر رکنیت حاصل کرنا ہو گی، نیز ایسے ممبران جو بلدیاتی انتخابات میں کسی بھی ٹکٹ پر امیدوار تھے انکی ممبرشپ از خود منسوخ تصور ہو گی جبکہ آزاد امیدوار کے طور پر کامیاب امیدوار بھی ممبر شپ برقرار نہیں رکھ سکیں گے، جملہ ممبران اپنے ذمہ واجبات مقررہ تاریخ سے قبل جمع کروائیں تاخیر کی صورت میں رکنیت کی معطلی یا منسوخی کا ذمہ دار متعلقہ ممبر خود ہو گا. ترجمان نے مذید کہا ہے کہ پریس فاونڈیشن کو حقیقی معنوں میں ویلفیئر کا ادارہ بنانے کی سمت پیش رفت جاری ہے. آزادکشمیر، راولپنڈی،اسلام آباد میں سے کو ممبر یا صحافی ادارہ اور صحافیوں کی مشکلات کے ازالہ کے لیے اگر کوئی تجویز دینا چاہتا ہے تو وہ اپنی تحریری تجاویز ادارہ کے پتہ پر بھیج سکتا ہے۔
واپس کریں