دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
بانڈی پورہ کے اسماعیل میر نے کوئلے کی جگہ گرم پانی اور بجلی سے چلنے والی 21خصوصیات والی نئی کانگڑی تیار کر لی
No image سرینگر( کشیر رپورٹ) کشمیر میں قدیم دور سے سردی سے بچنے کے لئے کانگڑی کا استعمال ہوتا ہے اور گھر کے ہر فرد کے لئے صبح کے وقت الگ کانگڑی کوئلے دھکا کرتیار کی جاتی ہے اور یہ کانگڑی گھر کے ہر فرد کے ساتھ دن رات ساتھ رہتی ہے۔سردی اور برف کے موسم میں خصوصا یہ کانگڑی ہر کشمیری کے ساتھ رہتی ہے۔ مقبوضہ کشمیر کے بانڈی پورہ علاقے کے محمد اسماعیل میر نامی شخص نے روایتی کانگڑی میں تبدیلی کرتے ہوئے ایک نئی طرح کی کانگڑی تیا ر کی ہے جو کوئلے کے بجائے گرم پانی اور بجلی سے بھی چلائی جا سکتی ہے۔ اسماعیل میر نے اپنی تیار کردہ کانگڑی کی خصوصیات بتاتے ہوئے کہا کہ وہ روایتی کانگڑی میں مزید21خصوصیات شامل کر رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ان کی تیار کردہ کانگڑی میں روایتی مٹی کے برتن کی جگہ سٹیل اور تانبے کا برتن استعمال کیا گیا ہے جس میں گرم پانی رکھ کر کوئلے کی نسبت دوگنے وقت تک کانگڑی گرم رہتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس کانگڑی میں موجود گرم پانی پینے کے لئے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے اور اس کانگڑی کو گرم پانی والی ربڑ کی بوتل کی جگہ بھی بستر میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔ یہ کانگڑی بجلی سے بھی چلائی جا سکتی ہے۔
واپس کریں