دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
آزاد کشمیر کی ' پی ٹی آئی' حکومت پنجاب اور ' کے پی کے' پولیس کی مدد سے بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی کرنا چاہتی ہے۔طارق فاروق چودھری سیکرٹری جنرل مسلم لیگ ن آزاد کشمیر
No image بھمبر( کشیر رپورٹ) پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے سیکرٹری جنرل طارق فاروق چودھری نے آزاد کشمیر کے بلدیاتی انتخابات میں پنجاب اور کے پی کے سے پولیس متعین کرنے کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کی ' پی ٹی آئی' حکومت پنجاب اور ' کے پی کے' پولیس کی مدد سے انتخابات میں دھاندلی کرنا چاہتی ہے۔
طارق فاروق چودھری نے پنجاب اورصوبہ ' کے پی کے' کی 'پی ٹی آئی' حکومتوں کی طرف سے آزاد کشمیر کی ' پی ٹی آئی' حکومت کی درخواست پہ پنجاب اور' کے پی کے ' سے پولیس اہلکار آزاد کشمیر کے بلدیاتی انتخابات کے دوسرے اور تیسرے مرحلے کے لئے بھیجے جانے کے اقدام پرردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ایک بیان میں کہا ہے کہ آزاد کشمیر کی اپوزیشن جماعتوں نے بلدیاتی انتخابات کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کے لئے فوج اور رینجرز متعین کئے جانے کا مطالبہ کیا لیکن الیکشن کمیشن اور آزاد کشمیر حکومت نے ایسا کرنے میںکوئی دلچسپی نہیں لی۔ سیکرٹری جنرل مسلم لیگ ن آزاد کشمیر طارق فاروق چودھری نے کہا کہ آزاد کشمیر کی ' پی ٹی آئی ' حکومت پنجاب اور ' کے پی کے' کی پولیس فورسز کے ذریعے بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی کرنا چاہتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کی ' پی ٹی آئی ' حکومت اپنی اس کوشش میں ناکام ہو گی۔
واپس کریں