دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
احتیاطی تدابیر اختیار نہ کرنے سے کرونا زیادہ پھیل رہا ہے، '' ایس او پیز'' پر سختی سے عملدرآمد ضروری ہے۔ڈی جی ہیلتھ آزاد کشمیر
No image مظفر آباد۔ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ آزاد کشمیر ڈاکٹر سردار آفتاب حسین نے کہا کہ انتظامیہ کو بڑھتے ہوئے کرونا وائرس کی وجہ سے محکمہ صحت عامہ آزاد کشمیر کی جانب سے اجرا کردہ ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کروانا ہو گا۔ریاست آزاد کشمیر کے لوگ زیادہ سے زیادہ بیماری کی نوعیت کو سمجھیں اور احتیاط کریں تاکہ کم سے کم لوگ کرونا وائرس کا شکار ہوں۔ یہ تبھی ممکن ہے کہ علامات کی صورت میں یا کرونا کے مریض کے ساتھ ہونے کی صورت میں اپنے آپ کو آئسولیٹ کریں اور اپنے ٹسٹ کروائیں۔ پازیٹو آنے کی صورت میں اور محکمہ صحت کی ہدایات پر عمل کریں اور تمام احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ماسک، ہینڈ سینیٹائزر،سماجی فاصلہ لازمی رکھیں سکول،کالجوں،تعلیمی اداروں، بازاروں، سیر گاہوں، ہوٹلوں تفریحی مقامات،شادی ہال، دفاتر میں ایس او پیز کا خیال رکھا جانا لازم ہو گیا ہے۔ کرونا وائرس سے بچائو کی احتیاطی تدابیر سے لوگوں کے گریز کرنے سے وبا زیادہ پھیل رہی ہے اور اموات کا خطرہ زیادہ بڑھ رہا ہے۔میڈیا سے تعلق رکھنے والے تمام صحافی برادری کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ کرونا بچا آگاہی مہم میں پہلے کی طرح اب بھی بڑھ چڑھ کر اپنا کردار ادا کریں۔ مسائل کو ضرور اجاگر کریں لوگوں کو ٹسٹ کروانے اور ہسپتالوں میں جانے کی آگائی دیں۔عوام علامات کی صورت میں ہسپتال سے رجوع کر لیں تو بیماری کی بہت ساری پیچیدگیوں سے بچ سکتے ہیں۔مسئلے کا حل اس سے دور نہیں بھاگنا بلکہ اس کا حل تلاش کرنا ہوتا ہے۔کسی دوسری بیماری میں مبتلا شخص کو اس بیماری کے علاوہ کرونا کا انفیکشن ہو سکتا ہے یہ ایک حقیقت ہے اور اسے سمجھنے کی ضرورت ہے۔ہمیں اپنے لوگوں کو ایجوکیٹ کرنا چاہیے.. لاکھوں مریض ملک میں موجود ہیں صحت یاب بھی ہوئے ہیں اور محکمہ صحت عامہ کے سینکڑوں لوگ ملک بھر کے علاوہ ریاست آزاد کشمیر میں بھی کرونا وائرس کی بیماری کا شکار ہوئے اور کئی اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ ترجمان کے مطابق ڈائریکٹر جنرل صحت عامہ ڈاکٹر سردار آفتاب حسین نے مزید کہا کہ اس وقت گورنمنٹ آزاد کشمیر وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر خان،وزیر صحت عامہ ڈاکٹر نجیب نقی،چیف سیکرٹری ڈاکٹر شہزاد بنگش،سیکرٹری صحت عامہ میجر جنرل احسن الطاف ستی اور ڈی جی ہیلتھ کی سربرائی میں تمام ملازمین صحت عامہ ڈاکٹرز،پیرامیڈکس،انتظامی و دیگر سٹاف تمام تر توانائیاں بروئے کار لاتے ہوئے عوام کو اس کرونا وائرس جیسی موذی وبا محفوظ رکھنے کے لیے مصروف عمل ہیں عوام صرف ایس او پیز پر عمل کریں تو کرونا وائرس سے بچا جا سکتا ہے۔
واپس کریں