دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
آزاد کشمیر میں پی ٹی آئی حکومت جانے والی ہے، اقوا م متحدہ کی فوجی مبصرین کے خاتمے کی بھارتی کوششوں کا پاکستان سختی سے نوٹس لے، راجہ فاروق حیدر خان
No image سدھنوتی ۔یکم دسمبر 2022ء (کشیر رپورٹ) سابق وزیراعظم آزادکشمیر و مرکزی نائب صدر مسلم لیگ ن راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں تبدیلی کے نام پر انتشاری سیاست اختتام کے قریب آزادکشمیر میں حکومت کے دن گنے جاچکے پونچھ کی دھرتی قابل فخر لوگوں کی انہیں نا کوئی خرید سکتا ہے نا جھکا سکتا ہے،آزاد کشمیر کی حکومت جانے والی ہے ،پی ٹی آئی کو ووٹ دینا ووٹ کو ضائع کرنے کے مترادف ہے ،میرے والد کا پونچھ کے ساتھ ذاتی تعلق تھا جس پر ہمیشہ فخر رہیگا، پلندری جیل میں والد صاحب کے ساتھ رہا، میری پیدائش کی مٹھائی بھی پلندری جیل میں تقسیم کی گئی، آزادکشمیر میں ہم نے 5 سالوں میں تبدیلی لاکر دکھائی تھی، نوازشریف کی شفقت اور شاہد خاقان عباسی کے خصوصی تعاون کی بدولت آئینی مالیاتی انتظامی اختیارات واپس لیے، عوام نے ووٹ کے ذریعے فیصلہ کرنا ہے کہ آزادکشمیر میں میرٹ کا نظام چلے گا یا سفارش کا
وہ پونچھ ڈویثرن کے اندر مسلم لیگ ن کے امیدواروں کی انتخابی مہم کے سلسلہ میں مختلف مقامات پر اجتماعات سے خطاب کررہے تھے جن سے سابق وزیر ڈاکٹر محمد نجیب خان ممبر اسمبلی سردار عامر الطاف سردار تنویر خادم فرہاد علی حاجی آمین سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا ۔ اجتماعات میں منظور کی جانے والی قرارداد کے مطابق راجہ محمد فاروق حیدر خان نے ہندوستان کی جانب سے لائن آف کنٹرول کو بین الاقوامی سرحد میں تبدیل کرنے کے لیے اقوام متحدہ کی جانب سے ملٹری آبزرورز کی تقرری کو ختم کرنے کی کوششوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے پرزور مطالبہ کیا کہ ہندوستان کی اس مذموم کاروائی کو روکنے کے لیے بھرپور انداز میں خصوصی سفارتی مہم کی ضرورت ہے۔
اس سے قبل جب راجہ فاروق حیدر خان پتن شیر خان پہنچے تو ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا انہیں ایک بہت بڑے جلوس کی شکل میں جلسہ گاہ لیجایا گیا جہاں سینکڑوں افراد نے انہیں خوش آمدید کہا جلسہ سے خطاب کرتے ہوے سابق وزیر ڈاکٹر محمد نجیب خان نے کہا کہ آزادکشمیر کا ترقیاتی بجٹ دوگنا کرنا ہو یا مالیاتی و انتظامی خودمختاری یہ سب راجہ صاحب کی جرات دلیری اور اپنے مقصد کے ساتھ مظبوط وابستگی کا نتیجہ تھی پونچھ کے لوگ بغیر کسی سیاسی تفریق کے راجہ فاروق حیدر خان سے بے پناہ محبت کرتے ہیں جس طرح ڈٹ کر راجہ فاروق حیدر اپنا موقف رکھتے تھے وہ کوئی اور نہیں کرسکتا اور یہی وجہ ہے کہ ہمارے پچھلے پانچ سالوں کے اندر تعمیر و ترقی وسائل کا اضافہ سمیت اہم کاموں میں ان کی جرات و دلیری کا اہم کردار ہے آج ہمارے وسائل ہمارے پاس واپس آگئے ہیں جن مسائل کا سامنا ہم سے پہلے حکومتوں کو رہا وہ اب نہیں راجہ فاروق حیدر خان نے کہا کہ ڈاکٹر نجیب نقی میرے قابل اعتماد ساتھیوں میں سے تھے جنہوں نے بھرپور کارکردگی کا مظاہرہ کیا ان کی نشست ہارنے کا بہت افسوس ہے اس حکومت نے چلنا نہیں اپنے ووٹ کو ضائع نا کریں اہلیان پونچھ جیسا کوئی نہیں اس علاقے کے زعما کے ساتھ وقت گزارنے کا موقع ملا وہ بہت ہی نایاب لوگ تھے اس علاقے سے مجھے دلی محبت ہے دریں اثناء سابق وزیراعظم جب رات گئے ہجیرہ پہنچے تو ممبر اسمبلی سردار عامر الطاف حلقہ 2 مسلم لیگ نون کی اعلیٰ قیادت، سینئر رہنماؤں، کارکنان اور ذمہ دارانہ نے پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر ملک شکیل اعوان سردار شفاعت سردار عبدالرزاق راجہ اسلم صاحب اور دیگر لوگوں کی بڑی تعداد میں موجود تھے مقامی ہوٹل میں منعقدہ تقریب میں پیپلز پارٹی سے حاجی حیات تحریک انصاف سے راجہ شفیق پیپلزپارٹی سے چوہدری نوید راجہ محمد خلیل راجہ محمد جمیل راجہ محمد طاہر راجہ محمد اسلم نے مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کی اس موقع پر خطاب کرتے ہوے ممبر اسمبلی عامر الطاف نے کہا کہ راجہ فاروق حیدر خان کی یہاں آمد ایک تاریخی تعلقات کی عکاس ہے مسلم لیگ ن کے کارکنان میں خوشی اور تحریک پیدا ہوئی ہے اللہ تعالی کے فضل و کرم سے ہم بلدیاتی انتخابات میں بھرپور کامیابی حاصل کرینگے راجہ فاروق حیدر خان نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوے کہا کہ ہجیرہ خان بہادر خان صاحب کا حلقہ ہے جو میرے حقیقی چچا کی طرح تھے ان کا خاندان ان کا حلقہ ہمیشہ میرے لیے ایسا ہی رہیگا اس حلقے کے لوگوں نے عامر کو دو دفعہ کامیاب بنا کر یہ ثابت کیا کہ یہاں کردار اور اقدار کی سیاست زندہ ہے مفادات کی نہیں راجہ فاروق حیدر خان نے رات نڑول حاجی محمد امین کی رہائش گاہ پر قیام کیا جہاں جلسہ عام کا انعقاد کیا گیا جس سے راجہ فاروق حیدر خان عامر الطاف حاجی آمین و دیگر نے خطاب کیا۔

واپس کریں