دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
آزاد کشمیر کی ' پی ٹی آئی ' حکومت کی درخواست پہ پنجاب اور ' کے پی کے ' کی ' پی ٹی آئی 'حکومتوں کی طرف سے 5030پولیس اہلکار بلدیاتی انتخابات کے لئے آزاد کشمیر بھیجے جار ہے ہیں۔
No image اسلام آباد( کشیر رپورٹ) آزاد کشمیر کی ' پی ٹی آئی ' حکومت کی درخواست پہ پنجاب کی ' پی ٹی آئی' حکومت کی طرف سے آزاد کشمیر کے بلدیاتی انتخابات کے لئے پنجاب پولیس کے4ہزار اہلکارجبکہ صوبہ خیبر پختون خواہ، ' کے پی کے ' کی ' پی ٹی آئی ' حکومت کی طرف سے سے ' کے پی کے' پولیس کے 1030 اہلکار آزاد کشمیر بھیجے جا رہے ہیں۔
پنجاب پولیس کے لاہور میں واقع مرکزی دفتر کی آپریشنل برانچ سے جاری لیٹر کے مطابق پنجاب کے11اضلاع سے پولیس اہلکار بلدیاتی انتخابات میں سیکورٹی کے لئے آزاد کشمیر بھیجے جا رہے ہیں۔پنجاب پولیس کی طرف سے آزاد کشمیر بھیجے جانے والے پولیس اہلکاران میں فیصل آباد ضلع سے1230،ضلع جھنگ سے250،ٹوبی ٹیگ سنگھ سے140،ضلع چنیوٹ سے130،ضلع سرگودھا سے340،ضلع گوجرانوالہ سے710،ضلع سیالکوٹ سے 280،ضلع نارووال سے130،ضلع گجرات سے 510، ضلع منڈی بہائوالدین سے 160اور ضلع مظفر گڑھ سے120پولیس اہلکار شامل ہیں۔
' کے پی کے ' سے آزاد کشمیر بھیجے جانے والے1030پولیس اہلکاروں میں کوہاٹ رینج سے 300،پشاور رینج سے100، مالاکنڈ رینج سے 280،بنوں رینج سے 100،ڈی آئی خان رینج سے 150،ہزاری رینج سے100 پولیس اہلکار شامل ہیں۔
واضح رہے کہ آزاد کشمیر میں تین مراحل میں بلدیاتی انتخابات ہو رہے ہیں جس میں پہلے مرحلے میں مظفر آباد ڈویژن میں آزاد کشمیر پولیس کی نگرانی میں بلدیاتی انتخابات ہو چکے ہیں، اب 3دسمبر کو پونچھ ڈویژن اور 8دسمبر کو میر پور ڈویژن میں بلدیاتی انتخابات منعقد ہونے ہیں۔ یوں پنجاب اور کے پی کے 5030 پولیس اہلکار پونچھ ڈویژن اور میر پور ڈویژن کے بلدیاتی انتخابات میں سیکورٹی ڈیوٹی پہ متعین کئے جائیں گے۔
واپس کریں