دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے والے امیدوار سرکاری گزٹ نوٹیفکیشن شائع ہونے کے پندرہ ایام میں اپنے اخرجات کی تفصیل ریٹرننگ افسران کے پاس جمع کروانے کے پابند ہیں۔ الیکشن کمیشن
No image مظفرآباد (پی آئی ڈی)30نومبر2022۔آزادجموں وکشمیر لوکل گورنمنٹ الیکشن رولز 1983کے قاعدہ 53کے تحت بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے والے تمام امیدوار سرکاری گزٹ نوٹیفکیشن شائع ہونے کے پندرہ ایام میں اپنے اخرجات کی تفصیل ریٹرننگ افسران کے پاس جمع کروانے کے پابند ہیں۔ترجمان آزادجموں وکشمیر الیکشن کمیشن کے مطابق بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے والے تمام امیدواران (ماسوائے دستبردار و ریٹائرڈ) کے لیے لازم ہے کہ وہ کامیاب امیدواران کے نام سرکاری گزٹ نوٹیفکیشن میں شائع ہونے کے پندرہ ایام کے اندر اپنے انتخابی اخراجات کا گوشوارہ (فارم XXI) خود یا اپنے الیکشن ایجنٹ کی طرف سے ریٹرننگ آفیسر کے پاس داخل کروائیں۔
الیکشن کمیشن کے ایک الگ بیان میں بتایا گیا ہے کہ پونچھ ڈویژن میں بلدیاتی انتخابات کیلئے مہم01اور02دسمبر کی درمیانی شب رات 12:00بجے ختم ہوجائیگی۔ترجمان آزادجموں وکشمیر الیکشن کمیشن کے مطابق آزادجموں وکشمیر الیکشنز ایکٹ 2020کی دفعہ 112ذیلی دفعہ (1) کے تحت بلدیاتی انتخابات منعقدہ 03دسمبر2022پونچھ ڈویژن کے لیے الیکشن مہم کے سلسلہ میں پولنگ سے ایک روز قبل کوئی بھی شخص یا امیدوار نہ تو عوامی جلسہ / میٹنگ منعقد کر سکتا ہے اور نہ ہی کسی ایسے عمل کا حصہ بن سکتا ہے۔ واضع رہے کہ مروجہ قانون کے تحت 01اور02دسمبر 2022کی درمیانی شب رات 12:00بجے کے بعد الیکشن مہم کی سرگرمیاں ممنوع ہیں۔ لہذا 01اور02دسمبر2022کی درمیانی شب رات 12:00بجے کے بعد الیکشن مہم جاری رکھنا خلاف قانون ہو گا جس کی خلاف ورزی کے ارتکاب کی صورت میں ایسے افراد اور امیدواران کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جا سکتی ہے۔
واپس کریں