دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
کشمیر فائلز کے خلاف میرے بیان پر غصہ پاگل پن ہے،کشمیر پر ہندوستانی پالیسی کے جواز پر مبنی یہ فلم فاشسٹ خصوصیات کی حامل ہے، ہندوستان میں لوگ تیزی سے عقل کی بات کرنے کی صلاحیت سے محروم ہو رہے ہیں، اسرائیلی فلمساز کی اسرائیلی میڈیا سے گفتگو
No image نئی دہلی( کشیر رپورٹ) گوا میں ہندوستان کے 53 ویں بین الاقوامی فلم فیسٹیول میں جیوری کے سربراہ اسرائیل کے فلم ساز ناداو لاپڈ نے ہندوستان کی کشمیریوں کی تحریک آزادی کو غلط رنگ میں پیش کرنے والی پروپیگنڈہ فلم' کشمیر فائلز' کے خلاف اپنے بیان کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی کوتو حقیقت کے مطابق بولنے کی ضرورت ہے۔ اسرائیل کے فلم ساز ناداو لاپڈ نے اسرائیلی نیوز ویب سائٹ Ynet سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ' کشمیر فائلز' پر میرے بیان کے خلاف غصے کرنے کا ردعمل پاگل پن ہے، میں ' کشمیر فائلز' دیکھ کر حیران رہ گیا کہ یہ فلم پروپیگنڈے اور فاشزم اور فحاشی کا امتزاج ہے۔
برلن انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں 2022 کا گولڈن بیئر ایوارڈ جیتنے والے اسرائیلی فلمساز ناداو لاپڈ ، جو گوا میں ہندوستان کے 53 ویں بین الاقوامی فلم فیسٹیول میں جیوری کے سربراہ بھی ہیں، نے کہا کہ یہ ہندوستانی حکومت کی فلم ہے جو بنیادی طور پر کشمیر سے متعلق ہندوستان کی پالیسی کا جواز پیش کرتی ہے اور اس فلم میں فاشسٹ خصوصیات ہیں۔اسرائیلی فلمساز نے مزید کہا کہ ہندوستان میں لوگ تیزی سے عقل کے مطابق بات کرنے کی صلاحیت سے محروم ہو رہے ہیں۔
واپس کریں