دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
گوا میں بین الاقوامی فلم فیسٹیول جیوری کے اسرائیل سربراہ نے کشمیریوں کے خلاف نفرت انگیز فلم '' کشمیر فائلز '' کو پروپیگنڈہ اور بیہودہ فلم قرار دے دیا
No image نئی دہلی( کشیر رپورٹ) گوا میں 53 ویں بین الاقوامی فلم فیسٹیول کی جیوری نے متنازعہ فلم "دی کشمیر فائلز" پر سخت تنقید کی ہے اور اس کو پروپیگنڈہ ، فحش اور بیہودہ فلم قرار دیا ہے۔ انڈین فلم فیسٹیول IFFI جیوری ہیڈ اسرائیلی فلم ساز ناداو لاپڈ نے کہا کہ فیسٹیول میں اس فلم کی نمائش دیکھ کر ہم سب پریشان اور حیران ہیں،یہ ایک پروپیگنڈہ فلم ہے اور بلاشبہ اسے بیہودہ قرار دیا جا سکتا ہے۔فلم فیسٹیول جیوری کے سربراہ نے یہ بات فلم فیسٹیول کی تقریب سے خطاب میں کہی۔
فلم فیسٹیول جیوری کے اسرائیلی سربراہ کے اس بیان سے ہندوستان کی حکمران ' بی جے پی ' اور انتہا پسند ہندو حلقوں میں پریشانی کی لہر دوڑ گئی ہے اور ان کی طرف سے فلم فیسٹیول جیوری کے اسرائیلی سربراہ کی مخالفت میں بیان بازی کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔
واضح رہے کہ '' کشمیر فائلز'' نامی فلم میں مقبوضہ جموں وکشمیر کے تمام مسلمانوں کو انتہا پسند اور ہندوئوں کے دشمن کے طور پر دکھاتے گیا ہے اور یہ کہ کشمیر کے مسلمان کشمیری پنڈتوں کو کشمیر سے نکالنا چاہتے تھے۔ہندوستان کی ' بی جے پی ' حکومت نے اس فلم کو مالی امداد فراہم کی، کئی ریاستوں میں ہندوستانی فورسز کو مجبور کیا گیا کہ وہ یہ فلم دیکھیں۔ ہندوستان کی اپوزیشن جماعتوں نے کہا کہ مودی حکومت اس پروپیگنڈہ فلم کے ذریعے کشمیر کے مسلمانوں کے خلاف قتل و غارت گری اور انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کے سلسلے کو جواز دینا چاہتی ہے۔کئی کشمیری پنڈتوں کی طرف سے بھی اس انتہا پسند فلم کی سخت مخالفت کرتے ہوئے کہا گیا کہ ہندوستانی حکومت کشمیری پنڈتوں اور کشمیری مسلمانوں کے درمیان دوریاں اور نفرت پیدا کرنا چاہتی ہے اور کشمیر میں فوجی اور ریاستی تشدد کے لئے کشمیری پنڈتوں کو استعمال کرنے کی کوشش میں ہے۔کشمیری پنڈتوں نے مزید کہا کہ ہندوستانی حکومت کو پنڈتوں سے کوئی ہمدردی ہوتی تو ان کو درپیش سنگین مسائل پر توجہ دیتی۔

واپس کریں