دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
مظفر آباد ڈویژن بلدیاتی انتخابی نتائج۔کل669نشستوں میں پیپلز پارٹی194، تحریک انصاف 197،مسلم لیگ ن 127،آزاد 121۔ میونسپل کارپوریشن36نشستوں میں مسلم لیگ ن12تحریک انصاف 8،پیپلز پارٹی7،مسلم کانفرنس2،آزاد 7۔ ڈسٹرکٹ کونسل74نشستیں، مسلم لیگ ن 11، تحریک انصاف 32، پیپلز پارٹی22،مسلم کانفرنس3،جموں کشمیر پیپلز پارٹی 1،آزاد 4۔ یونین کونسل525نشستوں میں مسلم لیگ ن 98، تحریک انصاف148، پیپلز پارٹی158، مسلم کانفرنس17،تحریک لبیک 1،آزاد108۔
No image مظفر آباد(کشیر رپورٹ) آزاد کشمیر میں تین مراحل کیبلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں مظفر آباد ڈویژن کے تین اضلاع میں 27نومبر کو بلدیاتی انتخابات مکمل ہو ئے جبکہ غالب نتائج کا اعلان29تاریخ کو رات ایک بجے کے بعد ہوا۔مظفر آباد کی میونسپل کارپوریشن کی36نشستوں کا اعلان27نومبر کی رات کو ہی مکمل ہو گیا تھا جس کے مطابق مسلم لیگ ن نے12، حکمران جماعت تحریک انصاف نے8، پیپلز پارٹی نے7، مسلم کانفرنس نے2نشستیں حاصل کیں جبکہ 7نشستوں پر آزاد امیداوار کامیاب ہوئے۔تینوں اضلاع کی 3میونسپل کمیٹیوں کی 10نشستوں میں سے پیپلز پارٹی نے5، تحریک انصاف نے 4اور مسلم لیگ ن نے1نشست حاصل کی۔4 ٹائون کمیٹیوں کی14نشستوں میں سے مسلم لیگ ن نے5، تحریک انصاف نے 5، پیپلز پارٹی نے2نشستیں حاصل کیں جبکہ 2نشستوں پہ آزاد امیدوار کامیاب ہوئے۔
3ڈسٹرکٹ کونسلوں کی74نشستوں میں سے مسلم لیگ ن نے11، تحریک انصاف نے32، پیپلز پارٹی نے 22، مسلم کانفرنس نے3،جموں وکشمیر پیپلز پارٹی نے1جبکہ 4نشستوں پہ آزاد امیدوار کامیاب ہوئے۔ایک نشست کا نتیجہ ابھی باقی ہے۔
تینوں اضلاع، مظفر آباد، ہٹیاں اورنیلم ویلی کی 74یونین کونسلوں کی کل525نشستوں میں سے مسلم لیگ ن نے98،تحریک انصاف نے148، پیپلز پارٹی نے158، مسلم کانفرنس نے 17،تحریک لبیک پاکستان نے1جبکہ108نشستوں پہ آزاد امیدوار کامیاب ہوئے۔4نشستوں کے نتائج ابھی باقی ہیں۔
اس طرح ڈسڑکٹ کونسل کی74، یونین کونسلوں کی535، میونسپل کاپوریشن کی 36،میونسپل کمیٹی کی 10،ٹائون کمیٹی کی14۔ کل669نشتوں میں سے مسلم لیگ ن نے127،تحریک انصاف نے197،پیپلز پارٹی نے194،مسلم کانفرنس نے22،جموں و کشمیر پیپلز پارٹی نے1،تحریک لبیک پاکستان نے1جبکہ کل121نشستوں پر آزاد امیدوار کامیاب ہوئے۔
اپوزیشن جماعتیں مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی اتحادی جماعتیں ہیں یوں ڈسٹرکٹ کونسل کی74نشستوں پہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی اور جموں وکشمیر پیپلز پارٹی کی ملا کر 34نشستیں ، تحریک انصاف کی32اور مسلم کانفرنس کی 3ملا کر 35جبکہ4آزاد امیدوار ہیں۔ یونین کونسل کی525نشستوں پہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی ملا کر 256جبکہ تحریک انصاف کی148اور مسلم کانفرنس کی17ملاکر165بنتی ہیں جبکہ108آزاد امیدوار ہیں۔میونسپل کارپوریشن میں اپوزیشن اتحاد کی ملا کر 19جبکہ تحریک انصاف و مسلم کانفرنس کی ملا کر 14جبکہ7آزاد امیدوار۔میونسپل کمیٹی کی 10میں سے اپوزیشن اتحاد5، تحریک انصاف5۔ٹائون کمیٹی کی14میں سے اپوزیشن اتحاد کی ملا کر 7،تحریک انصاف5،جبکہ2آزاد امیدوار۔
27نومبر کو شام پانچ بجے پولنگ ختم ہونے کے بعد تقریبا مکمل انتخابی نتائج کا اعلان نہایت تاخیر سے تقریبا31گھنٹے بعد،29نومبر کو تقریبا رات ایک بجے کیا گیا۔28نومبر کی شام اپوزیشن جماعتوںمسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی نے مکمل انتخابی نتائج کے اعلان میں غیر معمولی تاخیر پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکمران جماعت تحریک انصاف اپنے امیدواروں کو ناجائز طو ر پر کامیاب قرار دلوانے کے لئے انتخابی نتائج میں تاخیر کروا رہی ہے۔ انتخابی نتائج میں اس غیر معمولی تاخیر پہ الیکشن کمیشن پہ بھی تنقید کی جار ہی ہے۔نتائج کے اعلان میں یہ کمی بھی دیکھی گئی کہ اس میں ہر ضلع کے نتائج الگ الگ نہیں بتائے گئے جس سے یہ معلوم نہیں ہوتا کہ کس ضلع سے کس جماعت نے کتنی نشستوں پہ کامیابی حاصل کی ہے۔

واپس کریں