دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
اسلام آبادکے مارگلہ پہاڑی سلسلے میں تیندوے سمیت نایاب جنگلی حیات کے شکار اور حنوط کھالوں کا ناجائز کاروبار جاری، وائلڈ لائف کا چھاپہ
No image اسلام آباد(کشیر رپورٹ) وفاقی دارلحکومت اسلام آباد کے مارگلہ پہاڑی سلسلے میں تیندوے سمیت دیگر نایاب جنگلی حیات کے ناجائز شکار اور ان کی کھالوں سے حنوط جانورتیار کر کے فروخت کرنے کا کاروبار جاری ہے ۔اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ کی ٹیم نے ڈائریکٹر کی سربراہی میں قائد اعظم یونیورسٹی سے ملحقہ جنگل میں قائم ایک ہٹ سے تیندوے سمیت نایاب جنگلی جانور کی حنوط شدہ کھالیں برآمد کی ہیں۔تاہم یہ نہیں بتایا گیا کہ اس واقعے میں کسی کی گرفتاری عمل میں آئی ہے یا نہیں۔اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ تیندوے کا شکار قابل سزاقانونی جرم ہے اورملزمان کے خلاف قانونی چارہ جوئی عمل میں لائی جائے گی۔نایاب جانوروں کے شکار اور حنوط کھالوں کے ناجائز کاروبار پر سخت سزائیں نہ ہونے سے جنگلی حیات کو محفوظ رکھنے کی کوششیں موثر ثابت نہیں ہوتیں۔
واپس کریں