دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
آزاد کشمیر میں کورونا میں اضافے کی صورتحال، مزید 40 افراد کورونا میں مبتلا
No image مظفرآباد ۔آزاد کشمیر میں گزشتہ چوبیس گھنٹے کو دوران مزید 40 افراد کورونا میں مبتلا پائے گئے ہیں جن میں سے 30کا تعلق مظفرآباد سے ہے۔وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے گزشتہ روز کہاتھا کہ آزاد کشمیر میںکورونا میںاضافے کی صورتحال کے پیش نظر چند سخت اقدامات حکومت کے زیر غور ہیں۔تفصیلات کے مطابقآزادکشمیر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 40افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی،13کرونا کے مریض صحت ہوئے،478افراد کے کرونا کے شبہ میں ٹیسٹ لیے گئے،پونچھ میں 1مریض کی کرونا کی وجہ سے موت ہوئی ہے۔ نئے سامنے آنے والے کیسز میں سے30کا تعلق مظفرآباد،6کاباغ،3کا پونچھ،1کا جہلم ویلی سے ہے۔
آزادکشمیر میں اب تک 48396افرادکے کرونا وائرس کے شبہ میں ٹیسٹ لیے گئے ہیں اور2816افراد میں کرونا وائرس کی موجودگی پائی گئی ہے جن میں سے2408افراد صحت یاب ہو چکے ہیں اور انہیں ڈسچارج کر دیا گیا ہے جبکہ332مریض زیر علاج ہیں اور 76مریضوں کی موت ہوئی ہے جن میں سے 26کا تعلق مظفرآباد،1کا نیلم،17کاپونچھ،08کا باغ، 4کاتعلق سدھنوتی، 6کاتعلق میرپور،07کابھمبر،6کا کوٹلی اور 1کا حویلی سے ہے۔محکمہ صحت عامہ کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق آزادکشمیر میں صحت یاب ہونے والے2408افرادمیں سے مظفرآباد سے753،جہلم ویلی53،نیلم 44،پونچھ سے338،باغ سے150،حویلی22، سدھنوتی68،میرپور463،بھمبرسے265جبکہ کوٹلی سے252مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔کرونا کے332 مریضوں میں سے312مریضوں کو حکومت آزادکشمیر کی پالیسی کے تحت مختلف اضلاع میں ہوم آئسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ20مریض آزادکشمیر کے مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں جن میں سے آئسولیشن ہسپتال مظفرآباد میں 10، سی ایم ایچ راولاکوٹ میں 7،ڈی ایچ کیو میرپور میں 3 میں مریض زیر علاج ہیں۔رپورٹ کے مطابق44390 افراد میں کرونا وائرس کی موجودگی نہیں پائی گئی۔

واپس کریں