دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
پاکستان کے افغانستان کی طالبان حکومت سے سیاسی مزاکرات، وزیر مملکت خارجہ حنا ربانی کھر 29نومبر کو کابل کا ایک روزہ دورہ کریں گی
No image اسلام آباد(کشیر رپورٹ) وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر منگل29نومبر کو ایک روزہ دورے پہ کابل روانہ ہوں گی جہاں افغانستان کی طالبان حکومت سے مختلف سیاسی امور پر بات چیت کی جائے گی۔یہ دورہ ایسی صورتحال میں ہو رہا ہے کہ جب پاکستان اور افغانستان کے درمیان گزشتہ دنوں سرحدوں پر دونوں ملکوں کی فوجوں کے درمیان فائرنگ کے واقعات رونما ہوئے۔ اس کے علاوہ افغانستان میںموجود ' ٹی ٹی پی' کے دہشت گردوں کی پاکستان میں مداخلت میں بھی اضافہ ہوا ہے۔پاکستان نے تصدیق کی ہے کہ وزیر مملکت برائے خارجہ امور محترمہ حنا ربانی کھر منگل کو ایک روزہ دورے پر ایک وفد کی قیادت کریں گی۔پیر کو ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ کابل میں وزیر مملکت افغان عبوری حکومت کے ساتھ سیاسی مذاکرات ہوں گے۔
واپس کریں