دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
وزیر اعظم تنویر الیاس حکومت تحریک انصاف کے امیدواروں کو ناجائز طور پر جتوانے کے لئے دبائو ڈال کر انتخابی نتائج روک رہی ہے، طاروق فاروق چودھری سیکرٹری جنرل مسلم لیگ ن
No image مظفر آباد(کشیر رپورٹ) پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے سیکرٹری جنرل طارق فاروق چودھری نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کی تحریک انصاف حکومت اپنے امیدواروں کو ناجائز طور پر جتوانے کے لئے بلدیاتی انتخابات کے نتائج روک رہی ہے ۔سیکرٹری جنرل طارق فاروق چودھری نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بلدیاتی الیکشن کے پہلے مرحلے میں مظفر آباد ڈویژن کے انتخابات کے نتائج دوسرے دن رات تک بھی جاری نہیں کئے گئے ہیں،وزیر اعظم تنویر الیاس کی حکومت تحریک انصاف کے امیدواروں کو ناجائز طور پر جتوانے کے لئے الیکشن کمیشن پر دبائو ڈالتے ہوئے نتائج کو روک رہی ہے۔انہوں نے کہا کہالیکشن کمشن آزاد کشمیر نے ابھی تک مکمل نتائج جاری نہیں کیے، حکومت اپنے امیدواروں کو جتانے کے لیے دبائو ڈال کر رزلٹ روک رہی ہے ، اس دھاندلی کا سختی سے نوٹس لینے کی ضرورت ہے، چھوٹے سے خطے میں 24 گھنٹے گزرنے کے باوجود مکمل رزلٹ جاری نہ ہونا الیکشن کمیشن کی اہلیت پر سوالیہ نشان ہے ۔

واپس کریں