دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
بلدیاتی الیکشن میں کامیابی پر کارکن مبارکباد کے مستحق، تنویر الیاس حکومت کا جلد خاتمہ ہونے والا ہے۔ شاہ غلام قادر
No image ہٹیاں بالا(کشیر رپورٹ) پاکستان مسلم لیگ ن آزاد جموں وکشمیر کے صدر شاہ غلام قادر نے ضلع جہلم ویلی سے راجہ آفتاب خان، شیخ محمد صادق، راجہ انور حسین، راجہ عظیم زاہد ایڈووکیٹ، عبد العزیز بدھن کو ممبر ضلع کونسل منتحب ہونے پر مبارک باد دی اورجملہ لیگی کارکنان کو وارڈ میں بھی کامیابی حاصل کرنے پر مبار ک باد دی۔ شاہ غلام قادر نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں مسلم لیگ ن پہلے بھی عوامی جماعت تھی ایک بار پھرعوامی جماعت بن کرسامنے آئی۔ آزاد کشمیر میں مسلم لیگ(ن) کے نظریات کو آگے بڑھانے کیلئے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہ رکھا جائے گا اور نظریہ الحاق پاکستان کی روشنی میں مسلم لیگ(ن) آزاد جموں و کشمیر اپنا جماعتی و نظریاتی کردار بھرپور طریقے سے ادا کرے گی۔ بلدیاتی انتخابات مسلم لیگ(ن) آزاد کشمیر میں ایک منظم عوامی قوت بن چکی ہے مسلم لیگ(ن) تمام برادریوں کا گلدستہ ہے ہم سب محمد نواز شریف کے سپاہی ہیں اور ہماری ایک ہی برادری ہے وہ مسلم لیگ(ن) ہے۔ آاد کشمیر کے اندر حکومت نام کی کوئی چیز نہیں،وزیراعظم کابینہ کا اعتماد کھو چکے ہیں،تنویر الیاس کی حکومت کا جلد خاتمہ ہونے والا ہے مسلم لیگ ن تحریک آزادی کشمیر پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی پاکستان کے آمدہ انتخابات میں مسلم لیگ ن کی ون پارٹی حکومت قائم ہو گی۔تحریک انصاف کی حکومت کی نااہلی کی وجہ سے آزاد کشمیر کے انتظامی اور ترقیاتی امور ٹھپ ہو کر رہ گئے ہیں۔ تبدیلی سرکار نے ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے،ہمارے دور حکومت کے دئیے گئے ترقیاتی منصوبوں پر اپنے نام کی تختیاں لگائی جارہی ہیں جبکہ حکومت آزادکشمیر عوام کیلئے کوئی نیا منصوبہ تیار نہیں کر سکی۔
واپس کریں