دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
مسلم لیگ ن کی شاندار کامیابی پر کارکنان کا شکریہ، بلدیاتی انتخابات کے بعد حکومت کے خلاف فائنل رائونڈ۔راجہ فاروق حیدر خان
No image مظفرآباد۔ 28 نومبر 2022ء (کشیر رپورٹ) سابق وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے جہلم ویلی بالخصوص حلقہ چکار،مظفرآباد شہر سے مسلم لیگ ن کی شاندار کامیابی پر کارکنان کا شکریہ ادا کرتے ہوے کہا ہے کہ اللہ رب العزت کے فضل و کرم سے مسلم لیگ ن کے کارکنان نے تمام تر لالچ اور حکومتی ہتھکنڈوں کے باوجود مسلم لیگ ن کو بھاری اکثریت سے کامیاب بنایا، اپنے ضلع کے عوام کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے 2021 کے عام انتخابات کی نسبت ضلع بھر میں ووٹوں کے تناسب سے مسلم لیگ ن کو کامیابی دلوائی،کامیاب الیکشن کا کریڈٹ سیاسی جماعتوں کو جاتا ہے، انتظامیہ اور پولیس نے بھی اپنی جگہ محدود وسائل کے باوجود بہتر کارکردگی دکھائی اپنے جاری کردہ بیان میں راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا کہ منگل سے یونین کونسل سراں،سڑک چناری، چکوٹھی،چکار سمیت دیگر علاقوں میں شکریہ مہم پر جائونگا پاکستان تحریک انصاف تمام تر حکومتی وسائل،پیسہ، سکیموں،تقرریوں کے آرڈز کے باوجود لوگوں نے تحریک انصاف پر عدم اعتماد کا اظہار کیا ہے ، حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے دیگر ڈویثرنز میں تحریک انصاف کو بدترین شکست ہوگی اس حکومت سے چھٹکارے کا وقت آگیا ہے عوام جلد خوشخبری سنیں گے وقت آگیا ہے کہ آزادکشمیر کے اندر سے عمران خان کی باقیات کو ختم کیا جائے۔
راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کے بعد حکومت کے خلاف فائنل رائونڈ کھیلیں گے پاکستان کے اندر عمران خان نے اداروں کو متنازعہ بنایا تمام کے تمام چھ لفٹننٹ جنرل پیشہ ور اور آرمی کے درخشندہ ستارے ہیں سب کا کیریئر شاندار اور بے مثال ہے عمران خان نے آرمی چیف کی تقرری کو متنازعہ بنایا یہ ایک فتنہ ہے جو ملک کو معاشی، سیاسی،اقتصادی طور پر بدترین نقصان پہنچا چکا ہے اب اسمبلیوں سے اس کے استعفے بھی قومی اسمبلی کی طرح منظور کیے جائیں اور پنجاب خیبرپختونخواہ میں پی ڈی ایم اپنے وزرائے اعلیٰ لائے ۔
واپس کریں