دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
ہندوستانی تحقیقاتی ادارے کی سینئر حریت رہنما پروفیسر عبدالغنی بٹ سے مسلسل آٹھ گھنٹے تفتیش
No image جموں( کشیر رپورٹ ) مقبوضہ کشمیر کے سنیئر حریت رہنما پروفیسر عبدالغنی بٹ سے مقبوضہ جموں وکشمیر کے تحقیقاتی ادارے'ایس آئی اے' نے جموں میں مسلسل آٹھ گھنٹے پوچھ گچھ کی۔حریت کانفرنس میں شامل مسلم کانفرنس کے سربراہ سینئر رہنما پروفیسر عبدالغنی بٹ کافی عرصے سے علیل ہیں اور ہندوستانی حکام نے اس حالت میں بھی ان سے آٹھ گھنٹے تک کشمیری مجاہد تنظیموں اور حریت تنظیموں کو رقومات کی فراہمی سمیت مختلف الزامات میں تفتیش کی ۔پروفیسر عبدالغنی بٹ سے جموں کے جائنٹ انوسٹی گیشن سنٹر میں صبح سے شام تک مسلسل پوچھ گچھ کا نشانہ بنایا گیا۔
واپس کریں