دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
مولابا فضل الرحمان اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد'' پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ ''کے سربراہ مقرر
No image اسلام آباد۔ اپوزیشن کی 11جماعتوں پر مشتمل پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم) نے جمعیت علمائے اسلام کے امیر مولانا فضل الرحمان کو ''پی اڈی ایم'' کاسربراہ مقررکیا ہے۔ اس بات کا فیصلہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے ورچوئل اجلاس میں کیا گیاجس میں نواز شریف، بلاول بھٹو زرداری، احسن اقبال، نواب اختر مینگل، شاہ اویس نورانی، امیرحیدر خان ہوتی اور دیگر شریک ہوئے۔
اپوزیشن جماعتوں کی کی رہبر کمیٹی نے مولانا فضل الرحمان کو پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (کا سربراہ بنانے کی سفارش کی تھی۔اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد نے حکومت کے خلاف تحریک شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں کوئٹہ کے پہلے جلسے سے حکومت کے خلاف تحریک کا آغاز ہو گا۔مولانا فضل الرحمان نے موجود ہ حکومت کی تشکیل کی وقت الیکشن کو قبول نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا تاہم اس وقت مسلم لیگ(ن) اور پیپلز پارٹی نے ملکی نظام کو چلانے کی دلیل پیش کرتے ہوئے اسمبلی میں بیٹھنے کا فیصلہ کیا تھا اور اب دو سال گزرنے کے بعد مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی مولانا فضل الرحمان کے موقف کے قائل ہوئے ہیں۔
واپس کریں