دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں مظفر آباد ڈویژن کے تین اضلاع میں ووٹنگ جاری ،نیلم ویلی ٹریفک حادثے میں6خواتین ووٹر جاں بحق
No image مظفر آباد ( کشیر رپورٹ ) آزاد کشمیر میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں اتوار27نومبر کو مظفر آباد ڈویژن کے تین اضلاع، مظفر آباد، ضلع ہٹیاں اور نیلم ویلی میں ووٹنگ جاری ہے۔ مظفر آباد ڈویژن میں74ضلع کونسل اور 535وارڈ،ایک میونسپل کارپوریشن، 3میونسپل کمیٹیزاور 4ٹائون کمیٹیزکی669نشستوں پر2716امیدوارمدمقابل ہیں۔ان بلدیاتی انتخابات میں14سیاسی و مذہبی جماعتوں کے امیدوار شامل ہیں،جبکہ نو سو آزاد امیدوار بھی شامل ہیں،یوں آزاد امیدواروں کی تعداد35فیصد ہے۔مظفرآباد، نیلم اور جہلم ویلی میں ووٹر اگلے چار سال کے لیے اپنے بلدیاتی اراکین کو منتخب کرنے کے لیے ووٹ کاسٹ کر رہے ہیں۔
آزادکشمیر کی وادی نیلم کے علاقہ دودنیال میں ووٹ پول کرنے کیلئے آنے والی جیپ گہری کھائی میں جا گری حادثہ میں 6 خواتین جاں بحق جبکہ ڈرائیور سمیت 6 افراد ذخمی ہو گئے۔
واپس کریں