دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
مظفر آباد ڈویژن میں27نومبر کو بلدیاتی انتخابات، امیدواران کی وفات کی وجہ سے تین لوکل کونسلوں کے انتخابات زیر التوا۔ الیکشن کمیشن
No image مظفرآباد(پی آئی ڈی)26نومبر 2022۔آزاجموں وکشمیر الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ مظفرآباد ڈویژن کے الیکشن 27 نومبر 2022کو انعقاد پذیر ہونے جا رہے ہیں الیکشن کمیشن کی طرف سے بلدیاتی انتخابات کے انعقاد تک تقرری و تبادلہ پر پابندی عائد کی ہے اور نا گزیر صورت میں الیکشن کمیشن سے نرمی حاصل کی جا کر تبادلہ جات کیے جا سکتے ہیں۔ تاہم امر وز بروئے حکم نمبر سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن 2022/A-9(9)(جریدہ۔اول) سینئر پولیس آفیسران کے تبادلہ جات عمل میں لائے گئے۔ جو حسب الحکم الیکشن حکم سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کو منسوخ کرتے ہوئے ہدایت کی جاتی ہے کہ موجودہ تعینات ایس ایس پی مظفرآباد بلدیاتی انتخابات کے انعقاد تک بطور ایس ایس پی اپنے فرائض سر انجام دیں گے نیز آئندہتا انعقاد بلدیاتی انتخابات اگر کسی پولیس آفیسر کا تبادلہ نا گزیر ہو تو ایسی صورت میں انسپکٹر جنرل پولیس کی تجو یز کے بعد آزادجموں وکشمیر الیکشن کمیشن سے عائد پابندی کی نسبت نرمی حاصل کرتے ہوئے تبادلہ جات عمل میں لائے جائیں۔
آزادجموں وکشمیر الیکشن کمیشن نے تین امیدواران برا ئے لوکل کونسل کی وفات کے باعث متعلقہ وارڈز کی حد تک الیکشن کی سرگرمیاں معطل کر دیں تاہم ضلع کونسل کے الیکشن کے لیے مذکورہ وارڈز میں سرگرمیاں شیڈولکے مطابق جاری رہیں گی۔آزادجموں وکشمیر الیکشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق امیدوار برائے ممبر لوکل کونسل وارڈ نمبر 05 گہوتر نکہ شکر پٹیاں تحصیل و ضلع مظفرآباد مبارک علی کھوکھر ولد حاجی نذیر علی،امیدوار برائے ممبر لوکل کونسلبنہ گڑھا ڈاکخانہ پتھورانی وارڈ نمبر 01تحصیل و ضلع بھمبر الطاف حسین ولد محمد حسین اور امیدوار برائے ممبر لوکل کونسل یونین کونسل پنڈی وارڈ نمبر 04لکھپور جنوبی تحصیل و ضلع بھمبر شفیق احمد کی وفات کے باعث متعلقہ وارڈ کی حد تک الیکشن کی سرگرمیاں معطل کر دی گئی ہیں۔
واپس کریں