دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
حکومتی وزراء سرکاری وسائل استعمال کرتے ہوئے حالات کو تصادم کی طرف لے کر جا رہے ہیں۔ راجہ فاروق حیدر خان
No image کھلانہ/جہلم ویلی (کشیر رپورٹ)سابق وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر و مرکزی نائب صدر پاکستان مسلم لیگ ن راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ ہندوستانی فوج کے جنرل کو کہتا ہوں کہ آزادکشمیر آو تو سہی ہم علاقے کو ہندوستانی فوج کا قبرستان بنا دینگے، تمہاری گیدڑ بھبھکیوں سے ڈرنے والے نہیں ہیں، ادھر آو تو سہی، آزادکشمیر کے لوگ بالخصوص لائن آف کنٹرول پر بسنے والے پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ لائن آف کنٹرول پر کھلانہ،پانڈو سیکٹرکے دورہ کے دوران ریلی سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان نے کہا کہ ہندوستانی فوج کو عوامی حمایت حاصل نہیں ہے،ہندوستانی جنرل کا بیان گھبراہٹ اور خوف کا عکاس ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج ہماری محافظ فوج ہے اس کے خلاف پروپیگنڈہ کرنے والے ملک سے مخلص نہیں ہو سکتے، آزادکشمیرمیں لائن آف کنٹرول پرہمارے دفاع کے لیے چاروں صوبوں سے مسلح افواج پاکستان کے جوانوں نے اپنا خون پیش کیا ہے اور قربانیاں دیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاک فوج کے خلاف پروپیگنڈہ کرنے والوں کی حوصلہ شکنی کرنا انتہائی ضروری ہے۔
اپنے حلقہ انتخاب میں چناری، ہٹیاں بالا، کوٹلی چکار و دیگر مقامات پر انتخابی مہم کے دوران کارنر میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا کہ حکومتی وزرا سرکاری وسائل کا استعمال کرکے حالات کو تصادم کی طرف لیکر جارہے ہیں، الیکشن کمیشن ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد میں مکمل ناکام ہوچکا ہے، بیوروکریسی بالخصوص پی ٹی آئی کے حق میں سرکاری وسائل کا استعمال اور ان میں سہولت کاری کرنے والے افسران و اہلکاران محکمہ جات کو متنبہ کرتا ہوں کہ اس حکومت نے تو جلد ختم ہوجانا ہے انہیں سخت ترین جوابدہی کے عمل سے گزرنا پڑیگا، آزادکشمیر کے مختلف علاقوں حلقوں حتی کہ وارڈز کی سطح تک حکومتی وسائل استعمال کرنے کے باوجود پی ٹی آئی الیکشن بری طرح ہار رہی ہے۔سابق وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان کا کہنا تھا کہ محکمہ لوکل گورنمنٹ،محکمہ مال،پولیس، برقیات،سمیت دیگر محکمہ جات کے ذمہ داران کے حوالے سے شکایات موصول ہورہی ہیں، کارکنان پہرہ دیں کوئی پیسے، مشین یا پائیپ دیتا ملے تو اس کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کریں۔انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے بیشتر جگہوں پر شکایات موصول ہوئیں ہیں، الیکشن کمیشن نے وزیراعظم کو طلب بھی کیا ہے الیکشن کمیشن عملی اقدامات اٹھائے ورنہ اس کی جانبداری مشکوک ہوگی، ہماری انتخابی مہم سے بوکھلا کر وزیراعظم خود دورے کررہے ہیں انہیں سرکاری وسائل کے استعمال اور اعلانات سے روکنے کے لیے الیکشن کمیشن کو درخواست بھی دی ہے جس پر الیکشن کمیشن نے حکم بھی جاری کیا ہے حکومت نے شکست کے خوف سے پہلے افواہ سازی کی اب پورے وسائل استعمال کررہی ہے۔
واپس کریں