دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
جنرل عاصم منیر کے چیف آف آرمی سٹاف بننے سے ملک میں سیاست، معیشت سمیت تمام شعبوں میں بہتری کی توقع
No image اسلام آباد (کشیر رپورٹ) جنرل عاصم منیر کے افواج پاکستان کے نئے سربراہ مقرر ہونے سے ملک میں جاری غیر یقینی صورتحال ختم ہو گئی ہے اور توقع ہے کہ اب ملک میںسیاست اور معیشت سمیت تمام امور میں بہتری کا عمل شروع ہو جائے گا۔صدر عارف علوی نے وزیر اعظم شہباز شریف کی طرف سے سمری ارسال ہونے کے بعد لاہور جا کر تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان سے ملاقات کے بعد واپس اسلام آباد پہنچ گئے سمری پر دستخط کر دیئے۔ایسے اندیشے ظاہر کئے جار ہے تھے کہ صدر عارف علوی عمران خان کی ایماء پہ سمری پہ دستخط کرنے میں تاخیری حربے استعمال کر سکتے ہیں تاہم اب واضح ہوتا ہے کہ عمران خان نے صورتحال کو دیکھتے ہوئے نئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی مخالفت میں نہ جانے کا فیصلہ کیا۔اب دیکھنا یہ ہے کہ جنرل عاصم منیر افواج پاکستان کے سربراہ کا عہدے سنبھالنے کے بعد سب سے پہلے کیا اقدامات اٹھاتے ہیں۔
واپس کریں