دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
وزیر اعظم آزاد کشمیر کامظفرآباد میں انوسٹمنٹ کانفرنس سے خطاب
No image مظفرآباد(پی آئی ڈی)24نومبر 2022۔ وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر سردار تنویر الیاس خان نے کہا ہے کہ سرمایہ کار آزادکشمیر آئیں حکومت مکمل تحفظ دیگی ، آزادخطہ کے اندر سرمایہ کاری کے بہترین مواقع موجود ہیں ۔باہر سے آنے والے سرمایہ کاروں کو تمام تر بنیادی سہولیات مہیا کی جائیں گی تاکہ وہ بلا خوف و خطر سرمایہ کاری کر سکیں۔آزادکشمیر میں سرمایہ کاری سے مختلف سیکٹرز میں ڈویلپمنٹ ہو گی اورمقامی سطح پر روزگار کے مواقع میسر آئیں گے ۔ ہماری بیورو کریسی کام کرنا جانتی ہے جو باہر سے آنے والے سرمایہ کاروں کے ساتھ بھرپور تعاون کرے گی ۔ اپٹما ٹیکسٹائل انڈسٹری اگر آزادکشمیر میں سرمایہ کاری کرنے کے لیے آئے تو حکومت ویلکم کریگی۔ وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر نے ان خیالات کا اظہار دارالحکومت مظفرآباد میں انوسٹمنٹ کانفرنس 2022کے اختتام پرحکومت آزادکشمیر اور فیصل آباد چیمبر آف کامرس ، لائل پورواریئرز کے مابین ایم او یو سائن کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انوسٹمنٹ کانفرنس میں وزیراعظم سردارتنویر الیاس خان کی موجودگی میں آزادجموں وکشمیر ٹیوٹا ، لائیو سٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ ، منرل ریسورسز ڈیپارٹمنٹ ، انڈسٹری آف کامرس ، ٹورازم ، آرکالوجی ڈیپارٹمنٹ ، یونیورسٹی آف آزادجموں وکشمیر ، لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی،گورنمنٹ جیمز اینڈ جیولری ٹریننگ اینڈ پراسیسنگ سینٹر ٹیوٹا آزادکشمیر ، آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کے حوالہ سے آزادکشمیر حکومت کی جانب سے چیمبر آف کامرس فیصل آباد کے مابین مختلف MoUsپر دستخط کیے گئے اور اس بات کا اعادہ کیا گیا کہ ان پر جلد از جلد عملدرآمد کیا جائے گا۔ اس موقع پر وزیرخزانہ عبدالماجد خان ، وزیر انڈسٹریزچوہدری محمد مقبول، صدر چیمبر آف کامرس فیصل آباد ڈاکٹر خرم طارق ، چیئرمین لائل پورواریئرز تاثیر اکرام رانا ، سیکرٹری اطلاعات و آئی ٹی محترمہ مدحت شہزاد ، سیکرٹری انڈسٹریز و معدنی وسائل وجاہت رشید بیگ ، سیکرٹری برقیات چوہدری محمد طیب،سیکرٹری لوکل گورنمنٹ شاہد محی الدین قادری ، سیکرٹری ٹیوٹا یونس میر ، ڈائریکٹر جنرل اطلاعات راجہ اظہر اقبال ، ڈائریکٹر جنرل سیاحت تہذیب النساء ، ڈی جی لائیو سٹاک ، ڈی جی زراعت ، ڈی جی معدنیات، ٹیوٹا حکام کے علاوہ فیصل چیمبر آف کامرس اور لائل پوروارئرز کے وفد نے بھی شرکت کی ۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم آزادکشمیر سردارتنویر الیاس خان نے کہاکہ سیاحت کے حوالہ سے ہمارا خطہ دنیا کا خوبصورت ترین علاقہ ہے، سیاحت کے پوٹینشل سے فائدہ اٹھانے کیلئے حکومت آزادکشمیر ترجیحی بنیادوں پر اقداما ت اٹھارہی ہے ۔ وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس خان نے کہا کہ الیکشن 2021 کے منشور میں یہ بات شامل تھی کہ ڈویلپمنٹ پر خصوصی توجہ دیں گے ۔ ڈیری فارم بنا کر آزادکشمیر کے نوجوانوں کو زیادہ سے زیادہ روزگار کے مواقع فراہم کریں گے ۔ ہم کشمیر کے کلچر اور ثقافت کے حوالہ سے پوری دنیا میں مثبت پیغام دینا چاہتے ہیں کہ یہاں کے لوگ مہمان نواز ہیں ۔ باہر سے آنے والے سرمایہ کاروں کو یہاں مکمل سہولیات اور مہمان نوازی سے نوازہ جائے گا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے لائل پور وارئیرز کے چیئرمین تاثیر اکرام رانا آزادکشمیر عظیم لوگوں کا خطہ ہے ، آج ہونے والے معاہدے آزادکشمیر میں سرمایہ کاری کی جانب پہلا قدم ہے ۔ ہم وزیراعظم آزادکشمیر کی خصوصی دعوت پر یہاں آئے ہیں ۔ آزادکشمیر میں سرمایہ کاری کے عمل کو آگے بڑھائیں گے ۔ فیصل آباد چیمبر آف کامرس آزادکشمیر کے لوگوں کے ساتھ کھڑی ہے ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر فیصل آباد چمبر آف کامرس ڈاکٹر خرم طار ق نے کہا کہ اگرآزادکشمیر کے پاس اچھی لیڈر شپ ہوتی توجو MoUآج دستخط ہوئے ہیں، آج سے 20سال پہلے ہو چکے ہوتے ۔ وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس خان کے اندر بہترین لیڈر شپ کوالٹیز موجود ہیں جن کی بدولت آج یہ MoU سائن ہو رہا ہیں ۔ اس موقع پر اس بات کا اعادہ کیا گیا کہ ان معاہدے پر جلد از جلد عملدرآمد کیا جائے گا۔

وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر سردار تنویر الیاس خان نے کہا ہے کہ آزاکشمیر سرمایہ کاری کے لیے موزوں ترین جگہ ہے ۔ آزادخطہ امن کا گہوارہ ہے، یہاں پر آپ ہر قسم کی انڈسٹر ی لگا سکتے ہیں ، ون ونڈو آپریشن کے ذریعے آپ کو ہر قسم کی سہولت دیں گے ، یہاں پر آپ سرمایہ کاری کریں ۔ حکومت آزادکشمیر تمام ضروری سہولیات فراہم کرے گی ۔ آئی ٹی ٹیکسٹائل، ڈیری ، پولٹری سمیت دیگر مختلف شعبوں کے اندر چھوٹ دیں گے تاکہ سرمایہ کار آئیں اور خطہ میں کام کریں ۔ کشمیر آپ کا اپنا ہے ، آپ سرمایہ کاری کے لیے آئیں ، حکومت تمام ممکنہ سہولیات فراہم کرے گی۔فیصل آبادپر ہمیں فخر ہے ۔ فیصل آباد معاشی اعتبار سے اپناایک الگ منفرد مقامرکھتا ہے۔ ملک کی تعمیر و ترقی و خوشحالی میں فیصل آبادی چیمبر آف کامرس کا اہم رول رہا ہے ۔ آزادکشمیر میں 31سال بعد بلدیاتی الیکشن ہونے جار ہے ہیں لیکن کچھ عناصر الیکشن کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنا چاہتے ہیں ۔ بلدیاتی انتخابات کے ذریعے اختیارات نچلی سطح تک منتقل ہوں گے ۔ اس سے عوام میں خوشحالی آئے گی اور ریاست میں ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز ہو گا ۔ ان خیالات کا اظہار وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس خان نے فیصل آباد چیمبر آف کامرس اور لائل پور واریئرزکے وفد کو دئیے گئے پر تکلف عشائیہ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صدر فیصل آباد چیمبر آف کامرس ڈاکٹر خرم طارق اور چیئرمین لائل پور واریئرزتاثیر اکرام رانا کی قیادت میں وفد آزادکشمیر کے 2 روزہ دورہ پر مظفرآباد میں موجود ہے ۔ تقریب سے صدر فیصل آباد چیمبر آف کامرس ڈاکٹر خرم طارق ، چیئرمین لائل پور واریئرزتاثیر اکرام رانا اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیاجبکہ اس موقع پر وزیرخزانہ عبدالماجد خان ، وزیر جنگلات محمد اکمل سرگالہ ، ڈپٹی سپیکر محمد ریاض گجر ، وزیر صنعت و تجارت محمد مقبول گجر ، مشیر حکومت حافظ حامد رضا،چوہدری اکبر ، جاوید بٹ ، راجہ منصور خان ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات فیاض علی عباسی ، سیکرٹریز حکومت ، سربراہان محکمہ جات، فیصل آباد چیمبر آف کامرس اور لائل پور واریئرزکے ممبران و دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔
وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس خان نے کہا کہ ہندوستان مقبوضہ کشمیر اور لائن آف کنٹرول پر درندگی کا مظاہرہ کر رہا ہے ۔ کشمیری شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ انہوںنے کہا کہ لائن آف کنٹرول پر رہنے والے ہندوستان کی افواج کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہے ہیں ۔ لائن آف کنٹرول پر رہنے والوں کے حوصلے بلند ہیں ۔ وزیراعظم نے کہا کہ کشمیر ی 23نومبرکا دن ان شہداء کی یاد میں مناتے ہیں جو2016میں نیلم میں ہندوستان کی جارحیت کا نشانہ بن گئے تھے۔ ہم ان 12 شہداء کو سلام پیش کرتے ہیں ۔ ہم مقبوضہ کشمیر کے عوام کو ان کے حوصلے ، عزم اور جذبے کو سلام پیش کرتے ہیں ۔ کشمیر میں دریا ، پہاڑ اور وادیاں جنت کا منظر پیش کر رہی ہیں ۔ سرمایہ کاروں کو دعوت دیتا ہوں کہ وہ کشمیر میں آئیں اور سرمایہ کاری کریں ۔ حکومت تمام ممکنہ سہولیات فراہم کرے گی۔ آزادکشمیر میں آنے والے سرمایہ کاروں کو بہترین مواقع میسر آئیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر میں سرمای کاری کرنیولوں کو آزادجموں وکشمیر بینک سے قرض بھی دیں گے ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر فیصل آباد چیمبر آ ف کامرس ڈاکٹر خرم طارق نے کہا کہ بحیثیت کشمیری ہمارا فرض ہے کہ ہم ملک و ریاست کی تعمیر و ترقی و خوشحالی اور اسے معاشی طور پر مضبوط و مستحکم کرنے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں ۔انہوںنے کہا کہ ہم کشمیر کے دورہ پر آکر بہت خوشی محسو س کررہے ہیں ۔ سوچتے ہیں کہ ہم نے اس ریاست کا وزٹ پہلے کیوں نہیں کیا۔ انہوںنے وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے وفد کو دورہ کا موقع فراہم کیا۔ انہوںنے کہا کہ آزادکشمیر میں بھی سرمایہ کاری کے لیے پالیسی بنانے کی ضرورت ہے اور اس میں ہم معاونت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر میں آئی ٹی ، ٹورازم اور دیگر تمام شعبوں میں پوٹینشل موجود ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سیاحت کو فروغ دینے کی ضرورت ہے ۔آئی ٹی میں بھی ترقی کے مواقع موجود ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہم 32سکول آزادکشمیر میں لارہے ہیں ۔ کشمیر سے ہمارا لازوال رشتہ ہے ۔ انہوںنے کہا کہ خیبر پختونخواہ اورکشمیر میں خواتین کے لیے گھوٹ پول بنائیں گے ۔ ا س موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین لائلپور واریئر زتاثیر اکرام رانا نے کہا کہ کشمیر ہمارا ہے اور کشمیر سے روح کا رشتہ ہے ۔ کشمیر کی ترقی کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان کے ویژن کے مطابق آزادکشمیر کو معاشی طور پر مضبوط و مستحکم بنائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ اس سے آزادکشمیر میں ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا۔ انہوںنے کہا کہ کشمیر ہمارا گھر ہے ۔ تمام سرمایہ کار کشمیر کی ترقی کے لیے یہاں آئے ۔ کشمیر سے ہمارا سچا رشتہ ہے ۔ انہوںنے کہا کہ جن ایم او یوز پر ستخط ہوں گے ۔ ان پر آنے والے 15 دنوں میں عملدرآمد شروع کریں گے ۔ انہوںنے کہا کہ کشمیر کی ترقی اور عوام کی خوشحالی وزیراعظم آزادکشمیر کا مشن ہے اور ہم وزیراعظم کے مشن کی تکمیل کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے ۔ انہوںنے کہا کہ سردار تنویر الیاس خان کی قیادت میں ریاست ایک عظیم اور ترقی یافتہ ریاست بن کر رہے گی ۔ آخر میں وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس خان کو صدر چیمبر آف کامرس فیصل آباد ڈاکٹر خرم طارق اورچیئرمین لائل پور واریئرزتاثیر اکرام رانا نے یادگاری شیلڈ پیش کی جبکہ وزیراعظم آزدکشمیر نے ڈاکٹر خرم طارق اور تاثیر اکرام رانا کو بھی سوینئر دیا۔ اس موقع پر وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس خان نے بے روزگاری کے خاتمہ کے حوالہ سےHumanity Appکا بھی افتتاح کیا۔

واپس کریں