دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
ہندستانی ایجنسیوں کے لئے کام کرنے والے صحافیوں کو آن لائن دھمکی کے سلسلے میں تین اضلاع میں چھاپوں کا دوسرا سلسلہ
No image سرینگر(کشیر رپورٹ)مقبوضہ کشمیر میں ہندوستانی ایجنسیوں کے ساتھ کام کرنے والے صحافیوں کو ' آن لائین' دھمکیاں دینے کے الزام میں پولیس نے جمعرات کووادی کے تین اضلاع میں مختلف مقامات پر چھاپے مارے، چند ہی دن قبل اسی طرح مقبوضہ کشمیر کے کئی اضلاع میں بیک وقت دس سے زائد مقامات پہ صحافیوں اور وکلاء کے گھروں پہ چھاپے مارے گئے تھے۔ سرینگر پولیس نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ چھاپے سرینگر، بڈگام اور پلوامہ اضلاع میں مارے جا رہے ہیں۔ پولیس کے مطابق یہ تلاشی اسی معاملے میں کچھ دن پہلے کی گئی تلاشیوں سے حاصل ہونے والی جانکاری کے بنا پر کی جارہی ہے۔ چند روز قبل پولیس کی جانب سے وادی کے مختلف مقامات پر چھاپے مارے گئے تھے جس کے بعد 12 افراد کو پوچھ گچھ کے لیے بلایا گیا تھا اور یہ پوچھ تاچھ تب سے ہر روز کی جا رہی ہے۔ ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا کوجن گھروں کی آج تلاشی لی گئی، ان میں سرینگر کے رہنے والے صحافی شوکت احمد موٹا، ایڈوکیٹ خاکسار ندیب عدنان، اور صحافی ثاقب حسین مغلو، پامپور میں حاجی حیات کا گھر اور سرینگر میں ان کے دفتر (کشمیر ریڈر)، بڈگام میں صحافی اشفاق ریشی، آصف ڈار (بیرون ملک مقیم) شامل ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ سری نگر پولیس نے ان چھاپوں کے دوران موبائل فونز، سی ڈیز، دیگر ڈیجیٹل آلات، دستاویزات، بینک کے کاغذات کے علاوہ دیگر مشتبہ کاغذات بھی ضبط کئے ہیں۔
واپس کریں