دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
چیف آف آرمی اسٹاف کی تقرری، وزارت دفاع کی سمری وزیر اعظم آفس کو موصول، وزیر اعظم طے شدہ طریقہ کار کے مطابق تقرریوں کا فیصلہ کریں گے۔وزیر اعظم پاکستان کے دفتر کا بیان
No image اسلام آباد(کشیر رپورٹ) وزیر اعظم پاکستان محمد شہباش شریف کے دفتر سے بدھ کو جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ '' چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور چیف آف آرمی اسٹاف کی تقرری کے لیے ناموں کے پینل کے ساتھ وزارت دفاع کی سمری وزیر اعظم آفس کو موصول ہوئی ہے۔ وزیر اعظم طے شدہ طریقہ کار کے مطابق تقرریوں کا فیصلہ کریں گے''۔
اس سے پہلے گزشتہ رات فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے ایک بیان میں بتایا تھا کہ '' جی ایچ کیو نے سی جے سی ایس سی اور سی او اے ایس کے انتخاب کی سمری وزارت دفاع کو بھیج دی ہے جس میں 6 سینئر ترین لیفٹیننٹ جنرلز کے نام شامل ہیں''۔اس کے فوری بعد وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے بھی ایک بیان میں اس بات کی تصدیق کی کہ آرمی چیف کی تعیناتی کیلئے سمری وزارت دفاع سے وزیراعظم آفس کو موصول ہوگئی ہے۔اطلاعات کے مطابق سمری میں 6 سینیئر ترین افسران کے نام شامل ہیں۔ سمری میں سب سے پہلا نام لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر، دوسرا لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد اور اس کے بعد لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس، لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود، لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید اور لیفٹیننٹ جنرل محمد عامر کا نام شامل ہے۔
واپس کریں