دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
آزاد کشمیر کے بلدیاتی انتخابات ، آزا کشمیر میں امن و امان ، دفاع پاکستان کی ذمہ داری ہے
No image مظفر آباد(کشیر رپورٹ) آزاد کشمیر کا دفاع پاکستان کی ذمہ داری ہے ، آزاد کشمیر میں بلدیاتی انتخابات کے موقع پر امن وامان کی کوئی صورتحال پیدا ہوتی ہے یا اگر ہندوستانی فوج کی طرف سے کوئی مہم جوئی ہوتی ہے تو اس صورتحال کے پیش نظر ضروری اقدامات کی ذمہ داری پاکستان پہ عائید ہوتی ہے۔آزاد کشمیر کے کئی حلقے لائین آف کنٹرول کے انتہائی قریب واقع ہیں۔آزاد کشمیر میں بلدیاتی انتخابات کے موقع پر پاکستان کی طرف سے سیکورٹی فورسز مہیا نہ کئے جانے کی صورتحال میں آزاد کشمیر کے الیکشن کمیشن اور حکومت نے بلدیاتی انتخابات کو تین مراحل میں مکمل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرار دادوں اور معاہدہ کراچی کے تحت آزاد کشمیر کے دفاع کی ذمہ داری پاکستان کے پاس ہے۔آزاد کشمیر کی اپوزیشن جماعتوںپیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن یہ مطالبہ کر رہی ہے کہ آزاد کشمیر میں بلدیاتی انتخابات فوج اور رینجرز کی نگرانی میں کرائے جائیں۔آزاد کشمیر میں امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنانا اور دفاع پاکستان کی ذمہ داری ہے۔آزاد کشمیر الیکشن کمیشن نے کئی ہفتے قبل ' ڈی جی ایم او' کو بلدیاتی انتخابات کے موقع پر فورسز کی فراہمی کے لئے مکتوب بھی لکھا تھا۔وزیر اعظم آزاد کشمیر نے آج،22نومبر کو ایک بیان میں کہا ہے کہ اگر اب بھی پاکستان کی طرف سے سیکورٹی فورسز مہیاکی جائے تو آزاد کشمیر میں ا یک ہی دن بلدیاتی انتخابات کرائے جا سکتے ہیں۔
واپس کریں