دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
حکومت نے حکم دیا توفوج پاکستان کے زیر انتظام آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان پر قبضہ کرنے کے لئے تیار ہے۔ ہندوستانی فوج کی شمالی کمان کے جنرل آفیسر کمانڈنگ ان چیف لیفٹیننٹ جنرل اوپیندر دویدی کا بیان
No image نئی دہلی(کشیر رپورٹ) ہندوستان کی شمالی کمان کے جنرل آفیسر کمانڈنگ ان چیف لیفٹیننٹ جنرل اوپیندر دویدی نے کہاہے کہ اگر حکومت نے حکم دیا تو فوج پاکستان کے زیر انتظام آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان پر قبضہ کرنے کے لئے تیار ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل اوپیندر دویدی نے یہ بات نیوز ایجنسی ' اے این آئی' سے گفتگو میں ہندوستان کے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے حالیہ بیان کے ردعمل میں کہی جس میں ہندوستانی وزیر دفاع نے کہا تھا کہ پاکستان کے زیر انتظام جموں وکشمیر و گلگت بلتستان پر بھی قبضہ کیا جائے گا ، اس کے لئے ہندوستانی پارلیمنٹ کی قرار داد موجود ہے۔ہندوستان کی شمالی کمان کے جنرل آفیسر کمانڈنگ ان چیف لیفٹیننٹ جنرل اوپیندر دویدی نے کہا کہ ہندوستانی حکومت جب بھی فوج کو اس طرح کے احکامات دے گی،فوج اس کے لئے تیار ہے۔
ہندوستانی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے سرینگر میں ہندوستانی فوج کے انفنٹر ڈے کی تقریب میں کہا تھا کہ '' پاکستان کے زیر قبضہ کشمیر کے علاقوں میں لوگ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا شکار ہیں اور اسلام آباد کو ایک دن اس کی قیمت چکانی پڑے گی، نریندر مودی حکومت 1994 کی پارلیمنٹ کی قرارداد پر پابند ہے کہ وہ کشمیر کے ان حصوں کو واپس حاصل کرے جو پاکستان کے غیر قانونی قبضے میں ہیں''۔
لیفٹیننٹ جنرل اوپیندر دویدی نے کہا کہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں اس وقت تین سو عسکریت پسند موجود ہیں اور 160 مزید آزاد کشمیر سے لائین آف کنٹرول عبور کر کے مقبوضہ جموں وکشمیر داخل ہونے کے لئے موقع کے انتظار میں ہیں۔
واپس کریں