دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
سرکاری وسائل کے بھرپور استعمال کے باوجود ' پی ٹی آئی ' کو بلدیاتی الیکشن میں شکست فاش سے دوچار کیا جائے گا، الیکشن کمیشن کمزوری ،سہولت کاری کا مظاہرہ نہ کرے۔ راجہ فاروق حیدر خان
No image مظفر آباد(کشیر رپورٹ) سابق وزیراعظم آزادکشمیر و مرکزی نائب صدر مسلم لیگ ن راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ ' پی ٹی آئی ' حکومت نے ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت آزاد کشمیر میں مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات کا فیصلہ کرایا ہے تا کہ اپوزیشن جماعتوں کو الیکشن کے بائیکاٹ پر مجبور کیا جائے لیکن اپوزیشن حکومت کی اس سازش کو کامیاب نہیں ہونے دے گی اور حکومت کی طرف سے سرکاری وسائل اور سرکاری حیثیت کے بھرپور ناجائز استعمال کے باوجود ' پی ٹی آئی' کو بلدیاتی الیکشن میں شکست فاش سے ہمکنا ر کیا جائے گا۔
راجہ فاروق حیدر خان نے ایک بیان میں کہا کہ الیکشن کمیشن نے اس تمام معاملے میں بڑی کمزور ی کا مظاہرہ کیا ہے اور ' پی ٹی آئی' حکومت کی بھر پور طور پر سہولت کاری کی جا رہی ہے۔الیکشن کمیشن نے وزیر اعظم کے اعلان کردہ منصوبوں کو معطل کرتے ہوئے اس بات کو تسلیم کیا ہے کہ وزیر اعظم تنویر الیاس کی طرف سے بلدیاتی الیکشن میں سرکاری وسائل اور سرکاری حیثیت کا ناجائز استعمال کیا جا رہا ہے، یہ الیکشن کمیشن کا متحان ہے کہ وہ اپوزیشن کی شکایات پر وزیر اعظم کے خلاف سخت تادیبی کاروائی عمل میںلائے۔ راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ آزاد کشمیر کی ' پی ٹی آئی ' حکومت سرکاری وسائل اور سرکاری حیثیت کے بھر پور استعمال سے بلدیاتی انتخابات کو فتح کرنے کی کوشش کر رہی ہے ۔ ہمارے کارکن حکومت کی اس سازش کو بلدیاتی الیکشن میں بری طرح ناکام کریں گے تاہم یہ الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے کہ وہ سرکاری وسائل اور سرکاری حیثیت سے بلدیاتی الیکشن پر اثر انداز ہونے کی سازش کا سخت نوٹس لیتے ہوئے سخت تادیبی کاروائی کرے تا کہ آزاد کشمیر میں آزادانہ، منصففانہ اور شفاف بلدیاتی الیکشن کا انعقاد ممکن بنایا جا سکے۔

واپس کریں