دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
سیکورٹی انتظامات نہ ہونے سے بلدیاتی انتخابات کے التوا کا امکان، آزاد کشمیر حکومت24نومبر تک سیکورٹی مہیا کرنے کی ذمہ داری پوری کرے، چیف سیکرٹری کو الیکشن کمیشن کا مکتوب
No image مظفر آباد(کشیر رپورٹ) آزاد کشمیر میں بلدیاتی انتخابات کے موقع پر سیکورٹی انتظامات نہ ہونے کی وجہ سے نہایت غیر یقینی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔ بلدیاتی الیکشن میں سیکورٹی مہیا ہونے کی غیر یقینی صورتحال میںالیکشن کمیشن نے 20نومبر کو چیف سیکرٹری کو ایک مکتوب میں اپنی اس تشویش کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کے موقع پر سیکورٹی مہیا کرنے کہ ذمہ داری حکومت پر عائید ہو تی ہے،سیکورٹی انتظامات کے بغیر بلدیاتی انتخابات کا انعقاد ممکن نہیں ہے اور حکومت بلدیاتی انتخابات کے موقع پر سیکورٹی کی فراہمی، امن و امان کی ذمہ داری سے کسی صورت مبرا نہیں ہو سکتی۔ سیکرٹری الیکشن کمیشن کی طرف سے چیف سیکرٹری آزاد کشمیر کوارسال کردہ اس مکتوب میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ نے30نومبر سے قبل بلدیاتی انتخابات منعقد کرانے کا حکم دے رکھا ہے اور 27نومبر کو بلدیاتی انتخابات کے انعقادکے لئے الیکشن کمیشن کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔لہذا بلدیاتی انتخابات کے لئے مطلوبہ سیکورٹی فورسز کی فراہمی کو یقینی بناتے ہوئے پولنگ سٹیشنز پہ تعینات کیا جائے، سیکورٹی فورسز کی فراہمی اور تعیناتی 24نومبر تک یقینی بناتے ہوئے الیکشن کمیشن کو مطلع کیا جائے تاکہ مقررہ الیکشن شیڈول کے مطابق پولنگ کا انعقاد عمل میں آ سکے۔
یوں پاکستان حکومت کی طرف سے سیکورٹی فورسز مہیا نہ کئے جانے کی صورتحال میں یہ واضح نظر آ رہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کے لئے مطلوبہ تعداد میں سیکورٹی اہلکار آزاد کشمیر حکومت کے پاس مہیا نہیں ہیں اور یوں آزاد کشمیر حکومت بلدیاتی انتخابات کے لئے سیکورٹی فورسز مہیا کرنے میںناکام نظر آ رہی ہے۔یوں اگر سیکورٹی مہیا نہ ہونے کی وجہ سے بلدیاتی انتخابات التوا کا شکار ہوتے ہیں تو اس کی تمام تر ذمہ داری آزاد کشمیر حکومت پر عائید ہوتی ہے جو اپنی اس ذمہ داری کی ادائیگی میں اب تک ناکام ہے۔اس طرح سیکورٹی انتظامات نہ ہونے کی وجہ سے بلدیاتی الیکشن کے التوا کا فیصلہ اور اعلان بھی آزاد کشمیر حکومت کو ہی کرنا ہوگا اور اس صورتحال کی تمام ذمہ داری بھی آزاد کشمیر حکومت پر ہی عائید ہو گی۔اطلاعات کے مطابق آزاد کشمیر حکومت کے پاس بلدیاتی انتخابات کے لئے پانچ ہزار پولیس اہلکار مہیا ہیں جبکہ بلدیاتی انتخابات کے موقع پر تیس ہزار سے زائد سیکورٹی اہلکاران کی ضرورت ہے۔


واپس کریں