دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
آزاد کشمیر حکومت بلدیاتی انتخابات میں سیکورٹی کے حوالے سے مجرمانہ غفلت کی مرتکب، فوج اور رینجرز کی نگرانی میں کرائے جائیں۔ چیف الیکشن کمشنر کے نام مکتوب میں شاہ غلام قادر صدر مسلم لیگ ن کا مطالبہ
No image مظفر آباد(کشیر رپورٹ) مسلم لیگ ن نے آزاد کشمیر کے بلدیاتی انتخابات میںسیکورٹی کے خطرات کے پیش نظر چیف الیکشن کمشنر چیف جسٹس ریٹائرڈ عبدالرشید سلہریا سے مطالبہ کیا ہے کہ بلدیاتی انتخابات فوج اور رینجرز کی نگرانی میں منعقد کرائے جائے بصورت دیگر کسی بھی ناخوشگوار حادثے اور حالات کی خرابی کی تمام تر ذمہ داری الیکشن کمیشن پر عائید ہو گی۔ آزاد کشمیر حکومت بلدیاتی انتخابات میں سیکورٹی کے حوالے سے مجرمانہ غفلت کی مرتکب ہو رہی ہے۔
مسلم لیگ ن کے صدر شاہ غلام قادر نے 20نومبر کو چیف الیکشن کمشنر کے نام مکتوب میں کہا ہے کہ مظفر آباد حلقہ کھاوڑہ اور حلقہ کوٹلی شہر میں مخالف امیدواران پرقاتلانہ حملے بھی ہو چکے ہیں۔ عوام کے جان و مال کی حفاظت حکومت اور انتخابات کوپرامن اور صاف و شفاف بنانے کی ذمہ داری الیکشن کمیشن کی ہے جبکہ آزاد کشمیر حکومت محض سیاسی پوائنٹ سکورننگ کے لئے انتخابات میںسیکورٹی کے حوالے سے مجرمانہ غفلت کی مرتکب ہو رہی ہے۔صدر مسلم لیگ ن شاہ غلام قادر نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن میں صرف 6دن باقی ہیں لیکن ابھی تک الیکشن کمیشن/آزاد کشمیر حکومت کی طرف سے کوئی واضح سیکورٹی پلان نہیں دیا گیا۔مسلم لیگ ن الیکشن میں حصہ لینے کے لئے پوری طرح تیار ہے اور ہماری خواہش ہے کہ27نومبر کو آزاد کشمیر بھر میںایک پرامن اورصاف و شفاف بلدیاتی الیکشن کروائے جائیں۔
واپس کریں