دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
بلدیاتی انتخابات کو اب کوئی نہیں روک سکتا،عمران خان کا وژن پورا کریں گے، وزیر اعظم آزاد کشمیر تنویر الیاس
No image باغ(پی آئی ڈی) 20 نومبر 2022۔وزیر اعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر سردار تنویر الیاس خان نے کہا ہے کہ بلدیاتی الیکشن کو اب کوئی نہیں روک سکتا 31سال بعد اقتدار نچلی سطح پر منتقل ہونے جا رہا ہے جو بھی بلدیاتی الیکشن کی مخالفت کرے گا وہ عوام کا دشمن سمجھا جائے گا اور عوام ایسے لوگوں کا محاسبہ کریں گے آزاد کشمیر کے اندر بلدیاتی الیکشن کا عمران خان کا ویژن تھا جسکا جنرل الیکشن میں ہم نے وعدہ کیا تھا عمران خان کے ویژن کے مطابق جنرل الیکشن میں عوام سے کیا گیا وعدہ ہر صورت پورا کریں گے کارکنان افواہوں اور جھوٹی خبروں پہ کان نہ دھریں عملی میدان میں گھر گھر پہنچیں اور اپنی تیاری مکمل کریں سیاسی کارکن چاہے وہ کسی بھی جماعت کا ہو اسکا حق ہے کہ وہ الیکشن لڑے اور اپنے علاقے کے مسائل کے حل میں اپنا کردار ادا کرے۔ریاست میں 31 سالوں بعد بلدیاتی الیکشن ہونے جا رہے ہیں اور اقتدار عام آدمی تک منتقل ہونے جا رہا ہے جو لوگ بھی اس کی راہ میں رکاوٹ بنیں گے وہ ہمیشہ کے لیے عبرت کا نشان بنا دیئے جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے حلقہ انتخاب میں کفل گڑھ کے مقام پر راجہ افتخار کے بیٹے راجہ اویس افتخار کی دعوت ولیمہ میں شرکت کے موقع پر عوامی وفود اور میڈیا نمایندگان سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع سابق امیدوار اسمبلی راجہ منظور کیانی اپنے ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شامل ہوے جبکہ انکے علاوہ عام آدمی عوامی پارٹی کے صدر سمیت درجنوں آزاد امیدواران نے تحریک انصاف کے امیدواروں کے حق میں دستبرداری کا اعلان بھی کیا جنہیں وزیر اعظم سردار تنویر الیاس خان نے ہار پہنائے اور خوش آمدید کہا۔ اس موقع پہ ضلع باغ کے تینوں حلقوں سے کارکنان تحرک انصاف سمیت عوام علاقہ کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔
سردار تنویر الیاس خان نے مزید کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں سیکیورٹی کا کوئی مسلہ نہیں ہے یہاں کے با شعور عوام خود اس قابل ہیں کہ وہ امن و امان کو خراب نہیں ہونے دیں گے پوری قوم اتحاد یکجہتی اور بھائی چارے کیساتھ آپس میں ملکر بلدیاتی انتخابات کے انعقاد میں حکومت کی معاونت کرے تاکہ ایسے لوگوں کو جو اقتدار نچلی سطح پر منتقل ہونے کے خلاف ہیں انکو منہ توڑ جواب دیا جا سکے اور اقتدار اصل میں جنکا حق ہے انکو دیا جا سکے میں نا تو خود سرکاری پیسوں کو ہڑپنے کا عادی ہوں اور نہ کسی کو سکیم خوری کرنے دونگا عوام کے لیے آنے والا ایک ایک روپیہ زمین پہ لگتا ہوا نظر آے گا انہوں کے کہا کہ کفل گڑھ شہدا اور غازیوں کی سر زمین ہے یہاں کے عوام نے الیکشن میں جو کردار ادا کیا اسے ہمیشہ یاد رکھوں گا۔انہوں نے دیگر جماعتوں سے مستعفی ہو کر تحریک انصاف میں شامل ہونے والوں کو خوش آمدید کہتے ہوے کہا کہ ہمارے قافلے کا حصہ بننے والوں کو کبھی مایوس نہیں کرونگا کارکنان کی عزت نفس سب سے زیادہ اہم ہے جس پر سمجھوتہ نہیں کرونگا ریاست کی عوام سمجھ چکی ہے کہ انکے حقوق کا تحفظ صرف تحریک انصاف کر سکتی ہے عوام کی تواقعات پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے۔
واپس کریں