دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
ہندوستانی ایجنسیوں کے لئے کام کرنے والے صحافیوں کو آن لائین دھمکیاں دینے کے الزام میں تمام وادی میں صحافیوں کے گھروں پہ چھاپے، متعدد گرفتار
No image سرینگر(کشیر رپورٹ)مقبوضہ کشمیر میں ہندوستانی ایجنسیوں کے ساتھ کام کرنے والے صحافیوں کو ' آن لائین' دھمکیاں دینے کے الزام میں پولیس نے مقبوضہ کشمیر کے مختلف علاقوںمیں متعدد صحافیوں کے گھروںمیں چھاپے مارتے ہوئے تلاشی لی گئی اور کئی صحافیوں کو گرفتار کئے جانے کی بھی اطلاعات ہیں۔مقامی صحافی سجاد احمد کرالیاری کو گرفتار کیاگیا، اور اس کا لیپ ٹاپ، کیمرہ اور سیل فون ضبط کر لیا گیا، ادیب و مصنف گوہر گیلانی سمیت چھ سے زائد صحافیوں کے گھروں پہ چھاپے مارے گئے۔آزادی کی مزاحمتی تحریک کے جیلوں میں قید کارکنوں کے ایک وکیل کے گھر پہ بھی چھاپہ مارا گیا۔یہ چھاپے سرینگر، اننت ناگ اور کولگام میں دس مقامات پہ مارے گئے۔پولیس کے مطابق گزشتہ ہفتے مقبوضہ کشمیر میں بارہ سے زائد صحافیوں کو گمنام افراد کی طرف سے آن لائن دھمکیاں دی گئی تھیں اور اس پہ پانچ صحافیوں نے اپنے ان صحافتی اداروں سے استعفی دے دیا جن پر ہندوستانی ایجنسیوں کے لئے کام کرنے کے الزامات لگائے گئے۔پولیس نے ان صحافیوں کو آن لائین دھمکیاں دینے پر نامعلوم افراد کے خلاف دہشت گردی کے الزامات میں مقدمات درج کئے تھے۔

واضح رہے کہ چند دن قبل ہی ہندوستانی ایجنسیوں نے ترکی میں مقیم مقبوضہ کشمیر کی ایک آزادی پسند تنظیم مسلم لیگ سے وابستہ مختار بابا نامی شخص کے خلاف کئی مقدمات دائر کرتے ہوئے کہا تھا کہ فردوس بابا مقبوضہ کشمیر میں کئی صحافیوں کے ساتھ رابطے میں ہے اور شک ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ہندوستانی ایجنسیوں کے لئے کام کرنے والے صحافیوں کو دھمکیاں دینے میں فردوس بابا اور اس کے ساتھ رابطے میں موجود مقبوضہ کشمیر کے چند صحافی شامل ہو سکتے ہیں۔

سرینگر میں پولیس کے ترجمان نے ایک بیان میں بتایا کہ ایک ممنوعہ علیحدگی پسندتنظیم کی طرف سے صحافیوں کو دی گئی حالیہ دھمکی کے تناظر میں سری نگر پولیس نے کشمیر بھر میں مختلف مقامات پر بیک وقت تلاشی لی،صحافیوں اور نامہ نگاروں کو براہ راست دھمکی آمیز خطوط کی آن لائن اشاعت اور پھیلانے کے لیے ان کے ہینڈلرز اور کالعدم تنظیم ایل ای ٹی کے ساتھیوں اور اس کی شاخ کے ٹی آر ایف کے خلاف قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت ایف آئی آر نمبر 82/2022 کے تحت ایک مقدمہ درج کیا گیا تھا، پولیس نے وادی بھر کے12مقامات پہ ایک ساتھ چھاپے مارے،جس میں سجاد گل، مختار بابا، کالعدم تنظیم لشکر طیبہ (ٹی آر ایف) کے سرگرم اور دیگر مشتبہ افراد کے گھر شامل ہیں، سری نگر، اننت ناگ اور کولگام اضلاع۔جن احاطوں پر چھاپہ مارا گیا اور تلاشی لی گئی ان کا تعلق نگین میں محمد رفیع، اننت ناگ میں خالد گل، لال بازار میں راشد مقبول، عیدگاہ میں مومن گلزار، کولگام میں باسط ڈار، سجاد کرالیاری رعناواری، گوہر گیلانی صورہ، قاضی شبلی اور اننت ناگ میں ہے۔ HMT سری نگر میں سجاد شیخ سجاد گل، نوگام میں مختار بابا، راولپورہ میں وسیم خالد اور خانیار سری نگر میں عادل پنڈت، ان میں سے چند افراد کو گرفتار کیا گیا ہے، متعلقہ سرچ ٹیموں کی جانب سے قبضے میں لیے گئے مواد میں موبائل، لیپ ٹاپ، میموری کارڈ، پین ڈرائیوز اور دیگر ڈیجیٹل ڈیوائسز، دستاویزات، بینک کے کاغذات، ربڑ سٹیمپ، پاسپورٹ، دیگر مشتبہ کاغذات، نقدی، سعودی کرنسی وغیرہ شامل ہیں۔

واپس کریں